پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک بار پھر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے فنگر ٹپ پش اپس کے شعبے میں ناروے کے ایتھلیٹ سویری ڈائسن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

سویری ڈائسن نے ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹپ پش اپس کیے تھے، جب کہ عرفان محسود نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک منٹ میں 42 پش اپس مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے کمسن مارشل آرٹسٹ سفیان محسود کا کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں دنیا کے سب سے زیادہ 70 ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ اب تک 100، 80، 60 اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ایتھلیٹ ہیں۔

انہوں نے مارشل پش اپس، اسکواٹس، سٹیپ اپس، نی اسٹرائکس، ایلبو اسٹرائکس، ہائی جمپس اور اسٹار جمپس جیسی مختلف کیٹیگریز میں بھی عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟

عرفان محسود کا کہنا ہے کہ انہیں سال 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی ملنا اُن کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ وہ فخر سے کہتے ہیں کہ گزشتہ 9 سالوں کے دوران 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہونے پر اُنہیں بےحد خوشی ہے۔

عرفان محسود کے مطابق اُن کے 20 شاگردوں نے بھی مختلف کیٹیگریز میں عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پش اپس سویری ڈائسن عرفان محسود گنیز ورلڈ ریکارڈ مارشل آرٹسٹ ناروے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پش اپس سویری ڈائسن عرفان محسود گنیز ورلڈ ریکارڈ ناروے عالمی ریکارڈ عرفان محسود ورلڈ ریکارڈ پش اپس

پڑھیں:

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’ایچ-ایس ون‘، سپارکو کا بڑا کارنامہ

دفترِ خارجہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لانچ سپارکو کے اس عزم کی توثیق ہے کہ وہ قومی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان خلا کی پُرامن تلاش اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے اس کے استعمال میں طویل المدتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کی خلائی ایجنسی نے اتوار کے روز ملک کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو چین کے ایک لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کر دیا۔ دفترِ خارجہ نے اسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ایک جدید کیمرہ ٹیکنالوجی ہے، جو سیٹلائٹ میں زمین اور خلا کے مطالعے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جرنل آف کمپیوٹیشنل انٹیلیجنس اینڈ نیوروسائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، یہ ٹیکنالوجی عام سیٹلائٹ کیمروں سے مختلف ہے، کیوں کہ عام کیمرے صرف چند رنگوں (جیسے سرخ، سبز، اور نیلا) کو قید کرتے ہیں، جب کہ ہائپر اسپیکٹرل کیمرے سیکڑوں انتہائی باریک رنگی بینڈز کو ریکارڈ کرتے ہیں، اس سے وہ نوری فرق معلوم کیے جا سکتے ہیں جو انسانی آنکھ یا عام سیٹلائٹ نہیں دیکھ سکتے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ کے ساتھ ایک بڑا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بیان کے مطابق، HS-1 جدید ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو سیکڑوں باریک اسپیکٹرل بینڈز میں ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی زمین کے استعمال، سبزیات کی صحت، آبی وسائل، اور شہری ترقی کی درست نگرانی اور تجزیے کو ممکن بنائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ درست زراعت، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی، اور آفات کے انتظام جیسے شعبوں میں قومی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

اس کے اعلیٰ ریزولوشن ڈیٹا سے وسائل کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی اور پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مضبوطی حاصل ہوگی۔ HS-1 سے توقع ہے کہ وہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے ترقیاتی منصوبوں میں حصہ ڈالے گا، جو خطرات کی نشاندہی کرے گا اور پائیدار انفرااسٹرکچر کی ترقی کو فروغ دے گا۔ دفترِ خارجہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لانچ سپارکو کے اس عزم کی توثیق ہے کہ وہ قومی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید کہا گیا کہ یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان خلا کی پُرامن تلاش اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے اس کے استعمال میں طویل المدتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے HS-1 پر کام کرنے والی پاکستان اور چین کی سائنسی و تکنیکی ٹیموں کو ان کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت، اور مثالی تعاون پر سراہا۔ 15 اکتوبر کو سپارکو نے چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے HS-1 سیٹلائٹ کی لانچ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ ماہ سپارکو کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ ادارہ آفات کے خطرات کے انتظام کے فریم ورک میں خلائی بنیادوں پر مبنی ایپلی کیشنز کو ضم کر رہا ہے، جس سے سائنسی بنیادوں اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی راستہ ہموار ہو رہا ہے تاکہ قدرتی آفات کے لیے بہتر تیاری کی جا سکے۔ جولائی میں وزارتِ خارجہ نے چین سے ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد پاکستان کی زرعی نگرانی اور آفات کے انتظام سمیت دیگر صلاحیتوں کو مضبوط بنانا تھا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اگست میں پاکستان نے چین کے لانچ سینٹر سے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کیا تھا، جس کا مقصد بھی زرعی نگرانی اور آفات کے انتظام میں پاکستان کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا تھا۔ سیٹلائٹ کے خلا میں روانگی کے مشن کی تکمیل پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا اہم سنگِ میل ہے، سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں مکمل کی گئیں، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد گار اور معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پیڈل ٹیم کا تاریخی کارنامہ، پہلی ہی کوشش میں ایشیا کپ کے مین راؤنڈ میں جگہ بنا لی
  • چین میں ڈرونز کے ذریعے لائٹ شو کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
  • پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’ایچ-ایس ون‘، سپارکو کا بڑا کارنامہ
  • پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
  • گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت نے نیا عالمی ریکارڈ قائم:  قیمت بڑے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • اسپیس ایکس کا نیا کارنامہ: امریکی فوج کیلیے 21 سیٹلائٹس خلا میں روانہ
  • 6 کروڑ  ناظرین کے ساتھ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ
  • مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘ شہباز شر یف