خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کردیا۔

شرکا کے مطابق پشاور میں نہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ ہی پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے یا ایم این اے ورکشاپ کے شرکا سے ملنے آیا، جبکہ شرکا کو کھانے کے بجائے پیکٹس تھما دیے گئے۔

اس صورتحال پر سینیئر وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ بلوچستان آئیں، ہم آپ کا احترام کریں گے، روایات کے مطابق کھانا بھی پیش کریں گے۔”

سردار عبدالرحمان کھیتران نے مزید کہا کہ “آج ہمیں بہت دکھ ہوا ہے، آرمی چیف نے تو پاکستان بھر سے آئے شرکا کے لیے 5 گھنٹے نکالے، وزیراعلیٰ کےپی اتنے مصروف کیسے ہوسکتے ہیں؟”

انہوں نے اعلان کیا کہ “ہم بطور احتجاج یہ پیکٹ والا کھانا نہیں کھائیں گے، ہم آپ کیلئے دسترخوان سجائیں گے، عزت بھی دیں گے۔”

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کے شرکا سے

پڑھیں:

سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ ہیں، ابھی تک عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ وہ پیش نہیں کر سکے، اصل میں ان کو کسی اور مقصد کے لیے لایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا۔ ’وزیراعلیٰ بدل بدل کر تھک جاؤ گے لیکن دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا کو بلٹ پروف گاڑیاں دیں، لیکن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہوئے یہ گاڑیاں واپس کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں غیرسنجیدہ نظر آتے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے سے پولیس کا جو نقصان ہوگا اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔

طلال چوہدری نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیاں واپس کرنے کی ایک ہی وجہ ہے کہ آپ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہاکہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور آپ سیاست کرتے ہوئے آلات واپس کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کو بلٹ پروف گاڑیاں وزیراعظم کی ہدایت پر دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے، سیاسی قوتوں کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہاکہ افغانستان نے جب پاکستان پر حملہ کیا اسی وقت تحریک لبیک پاکستان کے لوگ بھی ملک میں گولیاں چلا رہے تھے، ملک اب فتنہ فساد کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی کے 100 اکاؤنٹس پبلک کرنے جا رہے ہیں جن میں کروڑوں کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، مذہبی جماعت پر پابندی کے لیے پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر غور کے بعد فیصلہ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟

انہوں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے بچے شہید کروا کر خود یہ بھاگ گئے۔ افسوس کہ مذہبی جماعت نے غزہ کے نام پر ملک میں فساد پھیلایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انسداد دہشتگردی آپریشن خیبرپختونخوا سہیل آفریدی طلال چوہدری وفاقی وزیر مملکت داخلہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کے پی کا نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے نہ ملنا روایات کیخلاف ہے، سردار کھیتران
  • وزیراعلیٰ سندھ نے کاشت کاروں کےلیے بڑے پیکج کا اعلان کردیا
  • وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے نہ ملنے کا فیصلہ، شرکا اور بلوچستان حکومت کا اظہارِ افسوس
  • بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی
  • ’’ خبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو پھر یہ ہمیں دیدیں ‘‘وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی محسن نقوی سے درخواست
  • سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری
  • خیبرپختونخوا کی کابینہ سازی میں مشکلات، پی ٹی آئی اراکین نے بڑا مطالبہ کردیا
  • خیبرپختونخوا کے سابق وزرا اب بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کا انکشاف
  • بلوچستان : رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا بھائی قتل