جاپان نے تائیوان کو پانی کی سطح ناپنے والا آلہ فراہم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے تائیوان کو پانی کی سطح ناپنے والا آلہ فراہم کردیا۔ یہ آلہ اْس جھیل میں نصب کی جائے گا جو گزشتہ ماہ سمندری طوفان کے دوران بھر گئی تھی اور اس کے نتیجے میں ہلاکت خیز سیلاب کا سامنا ہوا تھا۔ یہ تباہی مشرقی تائیوان کے علاقے ہوالین کاؤنٹی میں پیش آئی، جہاں 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5تاحال لاپتا ہیں۔ مقامی حکام کو خدشہ ہے کہ بند کی یہ جھیل دوبارہ بھر سکتی ہے،جس کے بعد تائیوان کی درخواست پر جاپان نے یہ مشاہداتی آلہ فراہم کیا ہے، جسے ہیلی کاپٹر سے گرا کر نصب کیا جاتا ہے۔ دونوں ممالک کے حکام نے تائپے میں اس آلے کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔جاپان-تائیوان ایکسچینج ایسوسی ایشن کے تائپے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ آلہ تائیوان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خلاف احتیاطی اقدامات کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جرمنی : بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو مقدمے کا سامنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو مقدمے کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ 9 ماہ قبل پیش آیا تھا جس نے ملک میں انتخابات سے پہلے امیگریشن کے بارے میں جاری شدید بحث کو مزید تیز کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس واقعے نے جرمنی کو ہلا کر رکھا دیا تھا، ملک کے جنوبی شہر آشافیفن برگ میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے 2 سالہ بچے پر چاقو سے وار کیے تھے جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا جب کہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا 41 سالہ شخص بھی چاقو کے وار سے ہلاک ہوگیا تھا اور 3 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔