وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان میں موجود جنگ کے خواہشمندوں نے ہماری قوت اورعزم کا غلط مشاہدہ کررکھا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر طالبان کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی یا کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت اور کڑا ہوگا، برادر ممالک کی درخواست پرپاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی۔ تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا افسوس طالبان حکومت افغانستان کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کیلئے پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے، البتہ طالبان رجیم کی اگر خواہش ہو تو تورا بورا میں ماضی کی شکست کے مناظر یاد کرلیں جہاں وہ دم دبا کر بھاگے تھے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ مناظر دوبارہ دیکھنا یقیناً اقوام عالم کے لئے دلچسپ منظر ہوگا، خواجہ آصف نے مزید لکھا افسوس ہوتا ہے کہ طالبان رجیم صرف اپنی قابض حکمرانی برقرار رکھنے اور جنگی معیشت کو بچانے کے لیے افغانستان کو ایک اور تنازعے میں دھکیل رہی ہے۔
اپنی کمزوری اور جنگ کے دعوؤں کی کھوکھلی حقیقت کو بخوبی جاننے کہ باوجود وہ طبل جنگ بجا رہے ہیں، اگر طالبان رجیم عوام کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، تو پھر ایسا ہی سہی
پاکستان طالبان کے جنگجوؤں کو خبردار کرتا ہے کہ اپنے ذاتی فائدے کے لئے خطے میں بدامنی کے لیے جو کام وہ کررہے ہیں وہ نہ کریں، ہمارے عزم اور صلاحیت کو آزمانا چاہتے ہو تو اپنی بربادی اور نقصان کی صورت میں آزمال، طالبان رجیم کو چاہیے اپنے انجام کا حساب رکھیں کیونکہ پاکستان کو آزمانا مہنگا ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید لکھا جہاں تک سلطنتوں کے قبرستان کے بیانیے کا تعلق ہے پاکستان نے کبھی سلطنت کا دعویٰ نہیں کیا افغانستان اس وقت اپنے عوام کے لئے قبرستان بن چکا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے افغانستان ہمیشہ بڑی طاقتوں کے کھیل کا میدان ضرور رہا ہے، طالبان میں موجود جنگ کے خواہشمندوں نے ہماری قوت اورعزم کا غلط مشاہدہ کر رکھا ہے، طالبان لڑنا چاہتے ہیں تو دنیا دیکھے گی کہ ان کی دھمکیاں محض تماشا ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ طالبان کے جنگ پسند عناصر مخصوص مفاد کیلئے خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں، پاکستان اپنی سرزمین پر کسی دہشت گردی یا خودکش حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے طالبان رجیم کہ طالبان

پڑھیں:

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔

مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • زندگی کا مقصد
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا