یروشلم: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف کارروائیاں ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔

آرمی چیف کے مطابق اسرائیلی فوج اپنے ماضی کے تجربات سے سیکھ کر مستقبل کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فرض ہے کہ ہم اپنے مشن کو مکمل کریں اور کسی دباؤ کے بغیر حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہمیں اپنے مشن کو انجام تک پہنچانا ہے اور تمام محاذوں پر ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے حکومتی اقدامات، عدالتی رویوں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوف زدہ ہونے والی نہیں اور اپنے بھائی (بانی پی ٹی آئی) کا ہر حال میں ساتھ دیں گی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ان کے واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، ہم اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائیاں غیر قانونی ہیں اور اگر عدالت میں دیر سے پہنچیں تو غیر حاضری لگا دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش

علیمہ خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں صرف 40 منٹ اور بانی پی ٹی آئی سے صرف ایک گھنٹہ ملاقات کی اجازت ملی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف پروپیگنڈا شرمناک ہے، جو کہتے ہیں خواتین رات 2 بجے کیا کر رہی تھیں، ہم اپنے حق کے لیے بیٹھی تھیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چند مخصوص افراد چینی، گندم اور معدنیات کی درآمد و برآمد پر قابض ہیں اور عوام ان کی غلام بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا تاکہ وہ عوام کی بات نہ کر سکیں۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ آج آپ غلامی کر رہے ہیں، کل آپ کی نسلیں غلامی کریں گی۔

انہوں نے شکایت کی کہ ٹی وی اینکر پیشگی سزائیں سناتے ہیں کہ ’علیمہ خان کو 5 سال سزا ہوگی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی کے بارے میں بتایا جاتا ہے، سزا بعد میں ہوتی ہے، پہلے ٹی وی پر بتا دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحبان کو گواہ بلانے کی زحمت کیوں دی جارہی ہے، سب کو پتا ہے کہ آرڈر تیار شدہ آتے ہیں۔ مزید کہا کہ آپ گولیاں چلائیں گے تو ہم شہید ہوں گے، ہم اب ڈرنے والے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

علیمہ خان نے کہا کہ جو خود غدار ہیں وہ دوسروں کو غدار کہتے ہیں اور یہ الزام ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کی نظر میں پاکستان کی عزت بلند ہوئی ہے اور بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ ایک انسان ڈٹ کر کھڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ انسداد دہشتگردی عدالت علیمہ خان عمران خان

متعلقہ مضامین

  • ایک نہ ایک دن سب کو چلے جانا ہے!
  • بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
  • میرے بیان پر کچھ لوگوں نے تیلی دکھا کر آگ بھڑکائی، ندا یاسر
  • اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
  • غزہ میں صیہونی بربریت جاری، مزید 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
  • کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، اختیار ولی خان
  • پی ٹی آئی کا بڑا سیاسی فیصلہ، مفاہمت کیلئے تیار، ذرائع
  • پی ٹی آئی کا بڑا سیاسی فیصلہ، مفاہمت کیلئے تیار
  • انسان ہوں فرشتہ نہیں، ندا یاسر نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز سے معافی مانگ لی
  • جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس