چین اور آسٹریلیا تعلقات مضبوط بنانے پر تیار، لی کیانگ اور انتھونی البانیز کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مالےشیا: چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات میں کہا ہے کہ بیجنگ آسٹریلیا کے ساتھ ایک زیادہ پختہ اور مستحکم جامع اسٹریٹجک شراکت داری” قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ملاقات ایشیا پیسفک اور ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (ASEAN) سمٹ کے موقع پر ہوئی ، لی نے آسٹریلیا کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے قائم رکھنے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔
لی نے کینبرا سے کہا کہ چین گرین اکانومی، ہائی ٹیک انڈسٹریز اور ڈیجیٹل سیکٹر میں تعاون کے مواقع بروئے کار لانے کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے، وہ چینی کمپنیوں کے لیےکھلا، شفاف اور غیر امتیازی ماحول” فراہم کرے۔
ملاقات کے بعد البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا اور چین کا تعلق اہم ہے، ہماری معیشت، سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے یہ ضروری ہے۔ چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور یہ صورتحال بدلنے والی نہیں۔
انہوں نے جنوبی چین سمندر میں پچھلے بدھ کو چینی فوج کی جانب سے آسٹریلوی جنگی طیارے کو واپس بھیجے جانے کے واقعے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اختلافات کو دوستانہ طریقے سے زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی استحکام، باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی، خبرنگار) پاکستان اور ایران نے قریبی مشاورت سے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، دونوں رہنمائوں نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ہونے والی حالیہ اعلی سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کو سراہا، گفتگو میں خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی امور اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران قریبی مشاورت کے ذریعے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اس ہفتے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل فورم آف پیش اینڈ ٹرسٹ میں ایک دوسرے سے ملاقات کی امید بھی ظاہر کی۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد سے خبر نگار خصوصی کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ (یو ڈی ایچ آر) کی منظوری کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ انسانی وقار، بنیادی آزادیوں اور تمام انسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔