غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف آپریشن، 3 ہزار سے زائد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
گرفتار ہونیوالے مذکورہ افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیاگیا ہے، جہاں سے انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام نے بتایا ہے کہ 3 ہزار 300 غیر قانونی افغان شہریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ان افغان شہریوں کو ہولڈنگ سنٹرز میں رکھا گیا ہے، بارڈر کھلتے ہی ان کو واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف سکیورٹی اداروں کا آپریشن جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں 3 ہزار 300 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے مذکورہ افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیاگیا ہے، جہاں سے انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام نے بتایا ہے کہ 3 ہزار 300 غیر قانونی افغان شہریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ان افغان شہریوں کو ہولڈنگ سنٹرز میں رکھا گیا ہے، بارڈر کھلتے ہی ان کو واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق شناختی دستاویزات اور سفری کاغذات رکھنے والوں لیگل افغان شہریوں کو واپس نہیں بھیجا جا رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے پنجاب میں افغان شہریوں کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے اقدام کیخلاف بھی مہم شروع کر رکھی ہے اور افغان شہریوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بارڈر کھلتے ہی مزید افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ان کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ ان کی گرفتاری ہولڈنگ سنٹرز میں جگہ کی قلت کے باعث التواء میں رکھی گئی ہے۔ ہولڈنگ سنٹرز میں افغان شہریوں کو تین وقت کا کھانا اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہولڈنگ سنٹرز میں کو ہولڈنگ سنٹرز افغان شہریوں کی افغان شہریوں کو محکمہ داخلہ گئی ہے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔