میوزیکل ریئلٹی شو، گلوکار فلک شبیر نے اپنے گانوں سے متعلق حیران کن اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے ریئلٹی شو کے ججز اور امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے گانے بنا کسی اجازت کے گانے کا اختیار دے دیا۔
گلوکار سجاد علی کے ریئلٹی شو ’پاکستان آئیڈیل‘ سے متعلق بیان اور اپنے گانے نہ گانے کے حوالے سے بیان کے بعد فلک شبیر میدان میں آئے۔
سجاد علی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شو میں حصہ لینے والے نوجوان گلوکار اُن کے گانے گا کر مقابلہ جیت سکتے ہیں تاہم وہ انہیں گا نہیں سکتے کیونکہ منتظمین کے ساتھ اُن کا معاشی معاہدہ طے نہیں ہوا۔
گلوکار نے کہا تھا کہ پیسوں کے معاملے بات چیت نہ بننے کے سبب انہوں نے منتظمین کو اپنے گانے گانے سے روک دیا ہے جبکہ سجاد علی نے یہ بھی کہا کہ میرے گانے کو گا کر مقابلے میں حصہ لینے والے گلوکار جیت سکتے ہیں۔
اس بیان پر سجاد علی کو کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ اتنے عرصے بعد اگر کوئی پروگرام شروع ہوا اور میوزک کی دنیا سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے تو اُس کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
اب اس معاملے پر گلوکار فلک شبیر میدان میں آئے اور انہوں نے اپنے گانے پاکستان آئیڈل میں گانے کی غیر مشروط اجازت دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اجازت دینے کی وجہ یہ ہے کہ نئے اور باصلاحیت گلوکار سامنے آئیں گے جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے ججز اور پروگرام میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس پلیٹ فارم کی مدد سے نئی آوازیں سامنے آئیں گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اپنے گانے فلک شبیر سجاد علی انہوں نے
پڑھیں:
یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس کی بنیاد رکھ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان یونس خان کی نئی ذمہ داریاں، کس ٹیم نے ہیڈ کوچ بنالیا؟
یونس خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے وہ ان کے اکاؤنٹس کو فالو کریں اور شیئر کریں تاکہ وہ تازہ ترین واقعات سے باخبر رہ سکیں۔
سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ یونس خان نے باضابطہ طور پر اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا ہے، یہ نیا پلیٹ فارم جلد ہی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور شخصیات کو اکٹھا کرے گا، جہاں خصوصی تقریبات، متاثر کن کہانیاں اور دلچسپ اپ ڈیٹس پیش کی جائیں گی۔
Dear Fans,
Exciting news! ????
Younus Khan has officially launched his own Media House, where many top sports stars and celebrities will soon join him for exclusive events, inspiring stories, and exciting updates.
Stay connected and be the first to know all the latest happenings…
— Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) October 29, 2025
انہوں نے مداحوں سے کہا کہ یونس خان آفیشل کو فالو کریں تاکہ تازہ ترین سرگرمیوں سے سب سے پہلے باخبر رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سابق کپتان میڈیا ہاؤس یونس خان ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات
ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات