data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیالکوٹ:وفاقی  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات سے معاملات طے نہ پائے تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان  کھلی جنگ  کا راستہ باقی رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں اور شہری بلاخوف و خطر اپنے گھروں میں آرام سے نیند کی آس پر ہوتے ہیں کیونکہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  پاکستان نے گزشتہ 40 سال تک افغان مہمانوں کی مہمان نوازی کی ہے، مگر اس کے باوجود بعض حلقے ہمارے خلاف  دوغلے رویّے  اختیار کر رہے ہیں ، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے  اور اُس سوچ پر حیرت کا اظہار کیا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا رویّہ ہمارے ساتھ کیوں خصمانہ ہے۔ خواجہ آصف نے براہِ راست الزام عائد کیا کہ افغانستان بعض مقامات پر بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، افغان مہاجرین نے مقامی روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے ، یہ رویّہ ملکی معیشت اور عوامی امنگوں کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

وزیرِ دفاع نےمزید کہاکہ ہمارا صرف ایک ایجنڈا ہونا چاہیے،  اخوت کے ساتھ ہمسائے کے ساتھ رہیں، پچھلے چار، پانچ روز سے واقعات کم ضرور رہے ہیں مگر اگر مذاکرات سے نتیجہ برآمد نہ ہوا تو ملٹری اور سیاسی دونوں سطحوں پر اقدامات مرتب کیے جائیں گے جن کے نتیجے میں  کھلی جنگ کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف کے ساتھ

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟