سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا
گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ پلیٹ فارم ملک کے نوجوان فنکاروں کے لیے کامیابی کے نئے دروازے کھولے گا۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
واضح رہے کہ حال ہی میں معروف گلوکار سجاد علی نے انکشاف کیا تھا کہ ’پاکستان آئیڈل‘ کی انتظامیہ نے ان کے مشہور گانوں کے استعمال کے حقوق حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان مالی معاملات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث ان کے گانوں کو شو میں شامل نہیں کیا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید
سجاد علی کے مطابق، ان کے گانے ایسے معیار کے ہیں کہ اگر کوئی امیدوار انہیں گائے تو وہ باآسانی شو جیت سکتا ہے، لیکن چونکہ شو کے پاس ان کے باضابطہ حقوق نہیں ہیں، اس لیے ان کے گانے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کی تخلیقی محنت کا منصفانہ معاوضہ دینا نہایت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل کے ججز پر تنقید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہے‘، موسیقار ہارون شاہد کا حمیرا ارشد کو جواب
یاد رہے کہ اس وقت ’پاکستان آئیڈل سیزن 2‘ جاری ہے جس میں فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شو کے شرکاء کی پرفارمنسز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ناظرین ان کی گلوکاری کو سراہ رہے ہیں، تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ امیدوار زیادہ تر پرانے گانے پیش کر رہے ہیں جبکہ نئے گانوں کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان آئیڈل پاکستانی گلوکار سجاد علی فلک شبیر فواد خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان آئیڈل پاکستانی گلوکار سجاد علی فلک شبیر فواد خان پاکستان آئیڈل فلک شبیر سجاد علی کے لیے
پڑھیں:
امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف16 بیڑے کیلئے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک : امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق مجوزہ فیصلہ امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت دے گا کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز کے لئے امریکی و اتحادی فورسز کے ساتھ انٹرو آپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
اپ گریڈ پیکیج میں لنک۔16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت اور جامع لاجسٹک معاونت شامل ہے۔ ڈی ایس سی اےکی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ فروخت پاکستان کے بلاک۔52 اور مِڈ لائف اپ گریڈ ایف۔16 بیڑے کی جدید کاری اور مرمت کے ذریعے اس کی موجودہ اور آئندہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرارو مضبوط رکھے گی۔
خط میں مزید کہا گیاکہ یہ جدید اپ گریڈز پی اے ایف اور امریکی فضائیہ کے درمیان جنگی کارروائیوں، مشقوں اور تربیت میں مزید مؤثر انضمام اور انٹرآپریبلٹی کو ممکن بنائیں گے اور طیاروں کی عمر 2040 تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ اہم حفاظتی امور کا بھی حل فراہم کریں گے۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
واضح رہے یہ پیش رفت امریکی صدر سے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی خوشگوار ملاقاتوں کے بعدسامنے آئی ہے۔