پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ فلسطین کو 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مستحکم ریاست کے طور پر قائم کیا جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی افواج کے ایسے جارحانہ اقدامات خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ فلسطین کو 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مستحکم ریاست کے طور پر قائم کیا جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیل نے حماس کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، اور آج ایک فضائی حملے میں کم از کم تین فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ حملہ ایک گاڑی پر کیا گیا، جس میں حماس کے اہم عسکری کمانڈر رعد سعد موجود تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر رعد سعد کو نشانہ بنایا گیا، جو حالیہ مہینوں میں حماس کے لیے اسلحے کی تیاری اور بحالی کے کاموں میں سرگرم تھے۔
اسرائیلی فوج نے رعد سعد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی، تاہم کہا گیا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں واقع اس حملے میں کم از کم تین افراد شہید ہوئے۔
یہ فضائی کارروائی اس علاقے میں کی گئی جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہے، اور یہ غزہ میں جاری جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی بھی شمار کی جا رہی ہے۔
حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے غزہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر رکھی ہیں، اور یہ حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی تصور کیا جا رہا ہے۔ حماس کے کمانڈر رعد سعد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی آزادانہ تصدیق ابھی ممکن نہیں ہو سکی۔