گورنر سندھ نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے "سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 2025 (ترمیمی) آرڈیننس" جاری کردیا۔
اس آرڈیننس کے تحت صوبے بھر کے کاشتکاروں کو زرعی آمدنی پر ٹیکس کی مد میں نمایاں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
ترمیمی آرڈیننس کے مطابق زرعی انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے صوبے میں زرعی ترقی کو فروغ ملے گا اور کاشتکار برادری کو حقیقی معنوں میں مالی سہولت میسر آئے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کا ماہانہ وظیفہ مقرر کردیا
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نمازجمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ امام مسجد معاشرے کا انتہائی قابلِ احترام اور تکریم والا فرد ہے، اس لیے محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی ایک غیرمناسب عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب آئمہ کرام کی معاشی معاونت کیلئےعملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ دینی خدمات اطمینان کیساتھ سرانجام دے سکیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرِصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ گڑھوں کی بھرائی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔ اجتماع میں آنیوالے ارکانِ جماعت کی سہولت کیلئے خصوصی بس سروس بھی شروع کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اجتماع کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ خود جا کر آئمہ کرام سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نمازجمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں اور اس کا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے، جبکہ شرپسندی کیلئے مساجد استعمال کرنیوالوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کی ذمہ داری ہے۔