WE News:
2025-10-25@16:13:17 GMT

فلوریڈا، مگر مچھ گھس آیا، پولیس نے بحفاظت نکال دیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں پولیس کو ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس سے غیر متوقع مہمان کو باہر نکالنے کے لیے بلایا گیا، ایک مگرمچھ جو تقریباً 5 سے 6 فٹ لمبا تھا فلیٹ کی راہداری میں گھس آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مگرمچھ کا حملہ: 57 سالہ خاتون دریا میں لاپتا، ویڈیو وائرل

اورلینڈو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس کو ہنگامی طور پر بلایا گیا، اہلکار لیک ڈیبرا ڈرائیو پر واقع اپارٹمنٹ کمپلیکس پہنچے تو وہاں راہداری میں ایک بڑا مگرمچھ موجود تھا۔

پولیس نے بتایا کہ افسران نے مگرمچھ کے چہرے پر کمبل ڈال کر احتیاط سے اسے راہداری سے باہر گھسیٹ لیا۔ بعدازاں اسے لیک مین میں دوبارہ چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن میں 7 کروڑ سال پرانا دیوقامت ‘مگرمچھوں کا بُل ڈاگ’ دریافت

پولیس کے مطابق اس کارروائی میں نہ کوئی اہلکار زخمی ہوا اور نہ ہی مگرمچھ کو کوئی نقصان پہنچا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا پولیس فلوریڈا فلیٹ مگرمچھ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا پولیس فلوریڈا فلیٹ مگرمچھ

پڑھیں:

اسلام میں مردوں کی 4 شادیاں، پاکستانی سیلیبریٹیز کی کیا رائے ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار اپنی حقیقت پسندانہ اداکاری اور سوشل میڈیا پر سنجیدہ تاثر قائم رکھنے کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہیں، تاہم بعض اوقات وہ ایسے بیانات بھی دیتے ہیں جو تنازعات کو جنم دیتے ہیں۔ چار شادیوں کا موضوع انہی میں سے ایک ہے جس پر کئی مشہور شخصیات نے حیران کن اور متنازع آراء پیش کی ہیں۔

پاکستانی قانون کے مطابق کوئی مرد پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکتا، تاہم اسلام میں چار شادیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ یہی تضاد بحث اور ریٹنگ بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔ حال ہی میں متعدد پاکستانی اسٹارز نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو خاصی توجہ کا مرکز بن گئے۔

4 شادی مرد کا حق ہے‘

اداکار دانش تیمور جو اپنے ڈراموں اور اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی کے باعث لاکھوں مداحوں کے محبوب ہیں، نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 4 شادی کرنا مرد کا شرعی حق ہے۔ اگر کوئی مرد ایسا نہیں کرتا تو یہ اس کی ذاتی پسند ہے، مگر اسے اس حق سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بیان عائزہ خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی اور دانش تیمور کئی دن تک ٹرینڈ کرتے رہے۔

’حرام تعلقات کے بجائے نکاح بہتر ہے

اداکارہ سائمہ قریشی نے حالیہ بیانات میں کہا کہ مردوں کو اگر دوسری شادی کی ضرورت محسوس ہو تو یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ ان کے مطابق آج کل معاشرے میں غیر ازدواجی تعلقات عام ہوچکے ہیں، اس لیے اگر کوئی مرد دوبارہ نکاح کرتا ہے تو یہ زیادہ بہتر اور حلال طریقہ ہے۔

’اگر مرد مالی طور پر مضبوط ہو تو چار شادیاں ٹھیک ہیں‘

اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ اگر کوئی مرد جسمانی طور پر صحت مند ہے اور مالی طور پر چار بیویوں کی کفالت کرسکتا ہے، تو اسے اس حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بشرطیکہ وہ مالی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

’بیوی اللہ کی نعمت ہے‘

سابق کرکٹر شاہد آفریدی، جو پانچ بیٹیوں اور دو نواسوں کے والد و دادا ہیں، سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ دوسری شادی کریں گے؟ ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی شادی والدین نے طے کی تھی اور ابتدا میں وہ سوچتے تھے کہ اگر رشتہ نہ چلا تو وہ دوسری شادی کریں گے، مگر ان کی اہلیہ نادیہ آفریدی ان کے لیے نعمت ہیں، اس لیے اب ان کی کوئی خواہش نہیں کہ وہ دوبارہ نکاح کریں۔

’اسلام نے اجازت دی ہے، حکم نہیں‘

اداکارہ فزا علی نے ایک شو میں کہا کہ مردوں کو چار شادیوں کی اجازت ضرور ہے، مگر یہ فرض نہیں۔ اسلام نے یہ اجازت اس لیے دی کہ بیواؤں، یتیموں اور ضرورت مند عورتوں کو سہارا دیا جا سکے، لیکن آج کے مرد اکثر نئی دلچسپیوں کے باعث شادیاں کرتے ہیں، جو کہ انصاف کے منافی ہے۔ فزا نے کہا کہ اگر کوئی مرد دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہے تو پہلے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دے تاکہ وہ بھی آزاد زندگی گزار سکے۔

محبت ایک عورت سے، نظر دوسری پر کیوں؟‘

اداکار و میزبان یاسر حسین نے اس موضوع پر منفرد مؤقف دیا۔ ان کے مطابق انہوں نے ایک عورت سے محبت کی اور اسی سے شادی کی۔ “جب ایک عورت سے محبت ہے تو دوسری کی طرف دیکھنے کی کیا ضرورت؟” ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کیسز میں دوسری شادی کرنے والی خواتین معاشی تحفظ کے لیے ایسا کرتی ہیں، محبت کی بنیاد پر نہیں۔

3 شادیاں کرنے والا، مگر دوسروں کو ایک پر قناعت کا مشورہ

اینکر اقرار الحسن، جن کی 3 شادیاں ہوچکی ہیں، اس موضوع پر اکثر سوالات کا سامنا کرتے ہیں۔ ان کی 2 بیویاں قرت العین اقرار اور عروسہ اقرار ایک ہی گھر میں رہتی ہیں، جبکہ تیسری بیوی فرح اقرار الگ رہائش پذیر ہیں۔ اقرار کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی صورتحال عام نہیں، اس لیے وہ دوسروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایک شادی ہی کریں کیونکہ انصاف کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

اسلام نے چار کی حد مقرر کی، آزادی نہیں‘

اداکار فیصل قریشی، جو مذہبی پہلوؤں پر مطالعہ رکھتے ہیں، کا کہنا ہے کہ اسلام نے چار شادیوں کو جائز ضرور قرار دیا مگر ان پر سخت شرائط بھی لگائیں۔ اگر کوئی مرد انصاف اور برابری نہیں کرسکتا تو اسے ایک پر اکتفا کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ اجازت ایک “ذمہ داری” ہے، نہ کہ ایک “آزادی”۔

’ایک شادی کافی ہے‘

اداکار حمزہ علی عباسی نے چار شادیوں پر سب سے متوازن رائے دی۔ ان کے مطابق اسلام نے مخصوص حالات میں چار شادیوں کی اجازت دی، خصوصاً بیواؤں اور یتیموں کے سہارا دینے کے لیے۔ لیکن وہ خود ایک شادی کو کافی سمجھتے ہیں اور اپنی ازدواجی زندگی سے مطمئن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

4شادیاں we news پاکستانی سیلیبریٹیز حمزہ علی عباسی دانش تیمور شاہد آفریدی فضا علی

متعلقہ مضامین

  • اسلام میں مردوں کی 4 شادیاں، پاکستانی سیلیبریٹیز کی کیا رائے ہے؟
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد تہران استنبول راہداری تجارت کے نئے باب کا آغاز ہوں گے، وزیراعظم
  • پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے:شہباز شریف
  • آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے
  • گھر گھر میں گھائل ہی گھائل
  • ایس ایچ او اللہ بخش کی تعیناتی،بلال کالونی میںجرائم بڑھ گیا
  • کچھ خالص ہے؟؟!!!