آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کےلئے 37 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے 125 سپیشل بچوں کو 30 ہزار روپے فی کس دیے گئے ہیں، اس مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کےلئے ماہانہ 10 ہزار روپے فی کس دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ رواں سال کے دوران ان سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 7 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار روپے دیے جا چکے ہیں۔آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کےلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں، ان بچوں کی زندگی آسان اور باوقار بنانے کےلئے بھرپور ویلفیئر کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پولیس ملازمین کے ہزار روپے

پڑھیں:

احتجاج کیس، علیمہ کے چوتھی مرتبہ وارنٹ جاری، مچلکے، گاڑیوں کے ضمانتی بانڈ ضبط

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور مقدمے میں شامل 4 گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے مالیت کے شورٹی بانڈز بھی بحق سرکار ضبط کر نے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزمہ کو دو نئے شورٹی بانڈز اور 10 لاکھ روپے فی کس کے دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ملزمہ کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے ملزمہ کی گرفتاری و حاضری پر ایس پی راول ڈویژن اور ڈی ایس پی وارث خان نعیم کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چوتھی مرتبہ علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر 3 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود علیمہ خانم عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے میں دیگر 10 ملزم عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو بوگس قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر ملزمہ روپوش ہے تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا سے گفتگو کیسے نشر ہوتی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولیس نے عدالت کو دھوکہ دیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت
  • سندھ میں مستقبل قریب میں 20 ہزار نئے پولیو کیسز سے متعلق وارننگ جاری
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنیوالے 66 ہزار حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ واپس کرنے کا فیصلہ
  • گزشتہ سال حج کرنے والوں کو ساڑھے تین ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں شہری کے اکاؤنٹ سے ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے 85 لاکھ روپے غائب
  • تنخواہ اور پنشن، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
  • احتجاج کیس، علیمہ کے چوتھی مرتبہ وارنٹ جاری، مچلکے، گاڑیوں کے ضمانتی بانڈ ضبط