تنخواہ اور پنشن، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کیا جائے،یہ سرکلر تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ماتحت محکموں کے سربراہان کو بھی بھیجا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، گورنر اور وزیراعلیٰ کے دفاتر کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اور پنشن
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔