پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ 23 نومبر کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہوگی۔
ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر ہے، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے ہے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں 12 خالی بلدیاتی نشستوں پر پولنگ جاری
خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں 12 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
خواتین، مزدور، کسان اور نوجوانوں کی خالی نشستوں پر پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی 3 ولیج کونسلوں میں جنرل، یوتھ اور خواتین کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں ووٹرز کی تعداد 25 ہزار ہے جن میں خواتین ووٹرز ساڑھے 11 ہزار ہیں۔
ملاکنڈ میں ولیج کونسل سخاکوٹ کی ایک جنرل نشست پر پولنگ جاری ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور اپر دیر میں بھی پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 66 پولنگ اسٹیشن اور 201 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 23 پولنگ اسٹیشن حساس اور 5 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔