ایف بی آر کے اختیارات محدود، ٹیکس معاملات میں نئی پالیسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اختیارات تبدیل کر دیئے ہیں۔ جس کے تحت ایف بی آر اب صرف ٹیکس وصول کرے گا، ٹیکس پالیسی نہیں بنائے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کی تعمیل کرتے ہوئے حکومت نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کر دیا ہے۔ جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنے والا ادارہ ہوگا اور ٹیکس پالیسی نہیں بنائے گا، ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار نئے دفتر کے پاس ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نجیب احمد میمن کو 2 سال کے لیے ٹیکس پالیسی آفس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر اہم تقرریوں کا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ نعیم حسن کو ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، فدا محمد کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن، منیر احمد کو ڈائریکٹر ڈائریکٹ/ان ڈائریکٹ ٹیکسیشن اور اعجاز حسین کو ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس آئندہ ہفتے سے کام شروع کر دے گا اور قواعد و ضوابط کی تیاری مکمل کر لی جائے گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نیا دفتر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق پالیسی تیار کرے گا جب کہ مالی سال 2027 کے لیے ٹیکس پالیسیوں کی تیاری کا عمل اگلے ہفتے شروع ہونے جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی جی خان میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
سٹی 42: ڈی جی خان کے ضلع بھر میں چاول کی فصل کی باقیات اور ممنوعہ مواد جلانے پر 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کا فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا۔ ٹائروں، پلاسٹک، ربڑ، چمڑے اور پولی تھین بیگز جلانے پر بھی پابندی عائد کردی ۔
میونسپل ویسٹ اور دیگر نقصان دہ مواد جلانے پر قانونی کارروائی ہوگی۔
اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
ڈپٹی کمشنر نے کہا کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں اضافہ ہوتا ہے ۔سموگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔عوامی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔