Express News:
2025-12-04@01:54:10 GMT

اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

کراچی:

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 30 سالہ فجر شیخ نے انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خوشخبری دی۔

دلہن گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی زیب تن کی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے یہ خوشی اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ منائی۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل "بیٹیاں" سے ڈیبیو کیا جبکہ "قرضِ جاں" اور ہارر فلم "دیمک" میں بھی اپنی اداکاری سے خوب داد سمیٹی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شوہر کیخلاف مقدمے میں بچوں کی تصاویر نہ لگائی جائے، سلینا جیٹلی کی میڈیا سے جذباتی اپیل

بھارتی اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ انہیں درپیش گھریلو تشدد کے مقدمات کی رپورٹنگ میں ان کے بچوں کی تصاویر کا استعمال نہ کیا جائے۔

اداکارہ اس وقت اپنے شوہر، آسٹریلین بزنس مین پیٹر ہیگ کے خلاف ایک سنگین قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں سلینا جیٹلی نے لکھا کہ وہ دل شکستہ ماں ہیں اور میڈیا سے درخواست کرتی ہیں کہ بچوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ سلینا نے اپنے شوہر پر شدید جذباتی، جسمانی، زبانی اور مالی تشدد کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ممبئی کی عدالت میں طلاق اور مالی معاوضے کی درخواست دائر کی ہے، جس میں 10 لاکھ روپے ماہانہ خرچے اور 50 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

اس کے علاوہ انہوں نے چند ہفتے قبل دہلی کی عدالت سے اپنے بھائی میجر (ر) وکرانت جیٹلی کی مبینہ طور پر یو اے ای میں غیر قانونی حراست کے معاملے پر بھی مدد طلب کی ہے۔

سلینا جیٹلی اور پیٹر ہیگ نے 2011 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو جڑواں بچوں کے جوڑے ہیں۔ 2017 میں ان کے سب سے چھوٹے بیٹے شمس کا پیدائش کے فوراً بعد انتقال ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • اسلام آباد ریڈزون، 2 زندگیاں وی آئی پی کلچر کی بھینٹ چڑھ گئیں
  • ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں
  • اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے 10 سال بڑے بوائے فرینڈ کے ساتھ دوسری شادی کرلی
  • بالی ووڈ اداکارہ سمانتھا رتھ اور فلمساز راج نیدیمورو شادی کے بندھن میں بندھ گئے
  • شادی کے صحیح وقت کیلئے 7 سال انتظار کیا:ماورہ حسین
  • شوہر کیخلاف مقدمے میں بچوں کی تصاویر نہ لگائی جائے، سلینا جیٹلی کی میڈیا سے جذباتی اپیل
  • میں نے شادی سے قبل صحیح وقت کا 7 سال انتظار کیا: ماورا حسین کا انکشاف
  • اداکارہ سنگیتا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے والد کے حوالے سے دلچسپ راز کھول دیا