فضا علی کا نیا گانا مہندی والی رات ریلیز کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
کراچی:
معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" جلد ریلیز کیا جائے گا۔
فضا علی جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی گائیکی کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، اس بار شادی بیاہ کے موقع کے لیے ایک رنگا رنگ اور ثقافتی رنگوں سے سجا گیت لے کر آ رہی ہیں۔
گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی لانچ تقریب رواں ماہ منعقد ہوگی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔
ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ تابو نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ "مہندی والی رات" میں پاکستانی ثقافت اور روایتی شادیوں کی جھلک خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔
فضا علی اس سے قبل بھی شادی بیاہ کے موضوعات پر گانے پیش کر چکی ہیں۔ ان کا مقبول گانا "سہرا" لاکھوں ویوز حاصل کر چکا ہے اور دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ ان کے دیگر معروف گانوں میں "مکھی"، "شالہ"، "چاندنی"، "دور نہ جا"، "رنگ رلیاں"، "رات" اور "بے وفا" شامل ہیں۔
فضا علی کا کہنا ہے کہ گانا بہت جلد ریلیز کیا جائے گا جس کے لیرکس بہت خوبصورت ہیں، امید ہے اس گانے کو شائقین بہت پسند کریں گے۔
https://www.facebook.com/RealFizaAli/videos/mehendi-wali-raat/2384738901940994/
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فضا علی
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی