فلم'' نیلو فر'' میں ماہرہ خان کے رونے کا سین وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
نیلو فر کو پچھے ہفتے ریلیز کیا گیا تھا اور فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوئی
کراچی (این این آئی)مقبول اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم نیلو فر کے ایک مختصر سین کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر کلپ فلم میں اداکارہ ماہرہ خان کے کردار کے رونے کا کلپ ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہرہ خان کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔فلم میں ماہرہ خان نے نابینہ خاتون کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے وائرل ہونے والے رونے کے سین سے محسوس ہوتا ہے کہ ایک نابینہ خاتون ہی رو رہی ہیں لیکن شائقین کو ان کی اداکاری پسند نہ آئی۔ماہرہ خان کے وائرل ہونے والے سین پر زیادہ تر صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے اور لکھا کہ یہ وہ خود ہیں، کیوں کہ انہوں نے نیلو فر کا ٹکٹ خرید کر پیسے ضائع کیے۔کچھ شائقین نے اداکارہ کی اداکاری پر بھی سوالات اٹھائے اور ان کی اداکاری کو بیکار قرار دیا اور لکھا کہ انہیں اداکاری آتی ہی نہیں، لوگوں نے خوامخواہ انہیں اداکار بنا رکھا ہے۔بعض افراد نے ماہرہ خان کا موازنہ صبا قمر، صنم بلوچ، مومنہ اقبال اور سجل علی سے بھی کیا اور ان کے مقابلے باقی تمام اداکاراوں کو بہترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے مقابلے وہ سب اچھی طرح رو لیتی ہیں۔اسی طرح کچھ شائقین نے ماہرہ خان کا موازنہ حرا مانی سے بھی کیا اور لکھا کہ وہ ان کی طرح ہی رو رہی ہیں جو ہر روز سوشل میڈیا پر ڈرامے کرتی ہیں۔نیلو فر کو پچھے ہفتے ریلیز کیا گیا تھا اور فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔فلم کو تقریبا پانچ سال کی تاخیر سے ریلیز کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر اسے 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے اس کی نمائش تاخیر کا شکار ہوتی رہی۔
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: وائرل ہونے ریلیز کیا ماہرہ خان نیلو فر لکھا کہ
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ