Daily Mumtaz:
2025-10-19@08:51:17 GMT

فضا علی کا نیا گانا “مہندی والی رات” ریلیز کے لیے تیار

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

فضا علی کا نیا گانا “مہندی والی رات” ریلیز کے لیے تیار

کراچی:معروف اداکارہ اور گلوکارہ فضا علی کا نیا گانا “مہندی والی رات” جلد ریلیز کیا جائے گا۔

فضا علی جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی گائیکی کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، اس بار شادی بیاہ کے موقع کے لیے ایک رنگا رنگ اور ثقافتی رنگوں سے سجا گیت لے کر آ رہی ہیں۔

گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی لانچ تقریب رواں ماہ منعقد ہوگی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری عادل عسکری نے دی ہے جبکہ تابو نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ “مہندی والی رات” میں پاکستانی ثقافت اور روایتی شادیوں کی جھلک خوبصورتی سے پیش کی گئی ہے۔

فضا علی اس سے قبل بھی شادی بیاہ کے موضوعات پر گانے پیش کر چکی ہیں۔ ان کا مقبول گانا “سہرا” لاکھوں ویوز حاصل کر چکا ہے اور دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔ ان کے دیگر معروف گانوں میں “مکھی”، “شالہ”، “چاندنی”، “دور نہ جا”، “رنگ رلیاں”، “رات” اور “بے وفا” شامل ہیں۔

فضا علی کا کہنا ہے کہ گانا بہت جلد ریلیز کیا جائے گا جس کے لیرکس بہت خوبصورت ہیں، امید ہے اس گانے کو شائقین بہت پسند کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فضا علی

پڑھیں:

اے پی ڈھلوں نے بالی ووڈ سے دوری کی اصل وجہ بتا دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) پنجابی سنگر اور عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ اے پی ڈھلوں نے پہلی بار وضاحت کی ہے کہ وہ اب تک بالی ووڈ کے کسی گانے کا حصہ کیوں نہیں بنے۔

ایس ایم ٹی وی پوڈکاسٹ پر بات کرتے ہوئے “براون منڈے” کے گلوکار نے بتایا کہ ان کا فیصلہ انا نہیں بلکہ اصول کی بنیاد پر ہے۔ ان کا کہنا تھا، “میں نے آج تک بالی ووڈ کے لیے کوئی گانا اس لیے نہیں گایا کیونکہ وہ ہر چیز پر قبضہ چاہتے ہیں — گانا، ریمکس کے حقوق، حتیٰ کہ منافع بھی۔ یہ آرٹسٹس کے ساتھ ناانصافی ہے۔”

اے پی ڈھلوں نے بتایا کہ کچھ بڑے بالی ووڈ اداکاروں نے انہیں گانوں پر تعاون کی پیشکش کی، لیکن وہ اپنے ٹریکس پر مکمل کنٹرول چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا، “میں نے ان سے کہا، جب تک یہ طریقہ نہیں بدلے گا، میں کوئی گانا نہیں کروں گا۔ اگر میں مان گیا تو نوجوان گلوکاروں کو بھی یہی کرنا پڑے گا اور وہ اپنی آمدنی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ میں ایسا نہیں چاہتا۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی تب ہی ممکن ہے جب پنجابی موسیقار ایک ساتھ کھڑے ہوں۔ “فی الحال ہم میں سے صرف تین یا چار ہی لوگ ایسا کر رہے ہیں۔ اگر ایک منع کرے تو وہ اگلے کے پاس چلے جاتے ہیں۔”

دلجیت دوسانجھ، ہنی سنگھ اور بادشاہ جیسے کئی فنکار بالی ووڈ کے لیے گانے گا چکے ہیں، لیکن اے پی ڈھلوں نے اپنا الگ راستہ اختیار کیا۔

دوسری جانب ان کا نیا گانا “تھوڑی سی دارو”، جس میں شریا گھوشال اور تارا ستاریا شامل ہیں، ریلیز کے بعد تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اے پی ڈھلوں نے اس گفتگو کے فوراً بعد اپنے “ون آف ون انڈیا ٹور” کا اعلان بھی کر دیا ہے، جو 5 دسمبر کو احمد آباد سے شروع ہوگا۔ آٹھ شہروں پر مشتمل اس ٹور میں دہلی، لدھیانہ، پونے، بنگلورو، کولکتہ، ممبئی اور جئے پور میں بھی شوز منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اے پی ڈھلوں نے بالی ووڈ سے دوری کی اصل وجہ بتا دی
  • فضا علی کا نیا گانا مہندی والی رات ریلیز کے لیے تیار
  • روسی فوج کیلئے بارود تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 3 افراد ہلاک
  •  آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘ ریلیز
  • “بدل دو نظام” جماعت اسلامی کا عزم، منعم ظفر کی زیر صدارت اہم اجلاس
  • شہزادہ اینڈریو کا “ڈیوک آف یارک” کا شاہی لقب چھوڑنے کا اعلان
  • حرا مانی کی ہمشکل کہلائی جانے والی خاتون اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار ہیں؟
  • وینزویلا میں سی آئی اے کے “خفیہ آپریشن” کی لاطینی امریکہ کی طرف سے مذمت
  • ’عشق مرشد‘ کے گانے پر تنازع، احمد جہانزیب نے جویریہ سعود کے دعوے کی سچائی بیان کر دی