تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دوطرفہ فضائی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچا ہے، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک فضائیہ کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی سطح پر طویل مشن انجام دینے کی تیاری کا مظاہرہ تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ کا مقصد باہمی سمجھ بوجھ اور حربی ہم آہنگی بڑھانا ہے، دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان مؤثر تعاون مزید مضبوط بنایا جاسکے گا، یہ مشق جدید فضائی جنگی حکمتِ عملی اور مشترکہ منصوبہ بندی پر مرکوز رہے گی۔

مشق کو بدلتی ٹیکنالوجی اور ارتقائی فضائی طاقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا گیا ہے، مشق عملی تجربات کے تبادلے اور فضائی دفاعی چیلنجز کیخلاف مشترکہ ردعمل مضبوط بنانے کا ذریعہ ثابت ہوگی، یہ مشق پاک فضائیہ کے عزم اور مسلسل ارتقا کی واضح علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق جدید جنگی تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت ظاہر کرتی ہے، پاک فضائیہ نے ہر فضائی شعبے میں بہترین کارکردگی کی روایت قائم رکھی، یہ مشق پاک فضائیہ کےجدید جنگی تقاضوں کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی کو ظاہر کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے آئی ایس پی آر کے مطابق

پڑھیں:

ایئربس کے نئے طیاروں میں بڑی خامی کا انکشاف، ڈیلیوری شیڈول خطرے میں پڑ گیا

ایئربس نے اے320 فیملی کے چند درجن طیاروں میں صنعتی معیار سے متعلق ایک مسئلہ دریافت کیا ہے، جو طیاروں کے فیوزلاج پینلز کو متاثر کر رہا ہے۔

اس پیداواری خامی کے باعث کچھ نئے طیاروں کی ڈیلیوری میں تاخیر ہو رہی ہے، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مسئلہ اُن طیاروں میں نظر نہیں آیا جو پہلے سے سروس میں استعمال ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایئربس نے نومبر کے دوران 72 طیارے ڈیلیور کیے، جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے کم ہیں۔ اس طرح کمپنی کی سالانہ مجموعی ترسیلات 657 پر پہنچ گئی ہیں۔

ایئربس کا ہدف اس سال تقریباً 820 طیارے فراہم کرنا ہے، جس کے لیے اسے صرف دسمبر میں ریکارڈ 160 سے زائد طیارے ڈیلیور کرنا ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کچھ ماہرین سمجھتے ہیں کہ ایئربس اپنے اہداف حاصل کر سکتی ہے، جبکہ دیگر ماہرین کے خیال میں ترسیلات کی رفتار اور موجودہ مسائل یہ ہدف مشکل بنا سکتے ہیں۔

کمپنی کو سافٹ ویئر بگ کے باعث ویک اینڈ میں طیاروں کی فوری واپسی جیسے اضافی مسائل کا بھی سامنا ہے، جس سے اس کی توجہ مزید تقسیم ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں کامیابی پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے، ایئر چیف
  • آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی، رافیل طیاروں کی صلاحیت صفر ثابت ہوئی; ایئر چیف
  • ایئربس کے نئے طیاروں میں بڑی خامی کا انکشاف، ڈیلیوری شیڈول خطرے میں پڑ گیا
  • بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، دنیا نے ہماری صلاحیت و تیاری دیکھ لی، ایئر چیف
  • دنیا نے معرکہ حق سے قبل فضائی طاقت کا اتنا جرات مندانہ استعمال کبھی نہیں دیکھا: ائیر چیف مارشل
  • معرکہ حق میں کامیابی بہترین کارکردگی کا مظہر، دشمن پہلے سے زیادہ تیار پائے گا: ایئر چیف
  • معرکہ حق میں کامیابی پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے: ائیر چیف مارشل
  • ترکیہ کے بغیر پائلٹ طیارے نے فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
  • ترکیہ کے بغیر پائلٹ والے ’لڑاکا طیارے‘ نے پہلی بار فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
  • ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا‘ جنگی کارروائی کا خدشہ