سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 6 مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران قطر جانے والے 6 مسافروں گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، گرفتار افراد کے پاسپورٹ پر قطر کے ورک پرمٹ ویزے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق قطر کے ذریعے یورپ جانے کا ایک نیا روٹ سامنے آیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار افراد قطر سے لیبیا اور پھر سمندری راستے سے اٹلی جانا چاہتے تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد نے ایجنٹ کو 32 لاکھ روپے فی کس ادا کیے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گرفتار افراد ایف آئی اے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔