ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سیکورٹی عملے کی سخت اسکریننگ شروع
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیکورٹی اسٹاف اور دیگر عملے کی جامع اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے اور حساس سرکاری مقامات پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔
مریم نواز کے ذاتی سیکورٹی اہلکاروں سمیت جاتی عمرہ اور وزیراعلیٰ آفس میں تعینات تمام عملے کی مکمل جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اسکریننگ میں پولیس، اسپیشل برانچ اور دیگر حساس ادارے باہمی رابطے کے ذریعے ہر اہلکار کے پس منظر اور تعلقات کی جانچ کر رہے ہیں۔
یہ عمل نہ صرف سیکورٹی اہلکاروں بلکہ انتظامی اور معاون عملے تک پھیلایا گیا ہے تاکہ کسی بھی شخص کا کالعدم تنظیموں، خصوصاً ٹی ایل پی سے کوئی تعلق ثابت ہونے پر اسے فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکورٹی کو مکمل طور پر شفاف اور خطرات سے پاک بنانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکریننگ میں ہر فرد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، سابقہ ریکارڈ، سیاسی یا مذہبی وابستگی اور فیملی بیگراؤنڈ تک کی چھان بین کی جا رہی ہے اور اگر کسی اہلکار کا کسی کالعدم تنظیم یا مشتبہ گروہ سے رابطہ پایا گیا تو اسے سیکورٹی ڈیوٹی سے ہٹایا جائے گا ۔
یہ عمل مذہبی جماعت کے خلاف جاری حالیہ آپریشن اور وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ پابندی کے نوٹی فکیشن کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
پنجاب : اسلحہ ختم ‘ ڈرون پولینگ ، سکیورٹی اینڈآرمزریگولیشن کے نئے قوانین لائیں گے : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر کشمیر میں آزاد حکومت کے قیام کا دن ہے۔ کشمیر کی آزادی تحریک قربانی، جذبے اور خود داری کی داستان ہے۔ ورلڈ پولیو ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو کے 100فیصد خاتمے کا ہدف ہم سب کا مشن ہے۔ پولیو کے 100فیصد خاتمے سے ہی بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پولیو سے مکمل نجات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔ پولیو ورکر قوم کے ہیرو ہیں، خدمات کی قدر کرتے اورسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین سے اسلحہ اور سمگلنگ کلچر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ ڈرون پولیسنگ اور نیا مربوط سکیورٹی اینڈ آرمز ریگولیشن سسٹم تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل چوتھا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے اہم ترین فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ڈرون پولیسنگ، مربوط سکیورٹی اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کا صوبے بھر میں موجود 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ کی ازسرنو جانچ پڑتال اور سخت سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب سرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025ء متعارف کرایا جائے گا۔ سرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔ سرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025ء ایکٹ اسلحہ کی واپسی، تلفی اور اسلحہ قوانین کے نفاذ پر توجہ دے گی۔ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو15 دن کے اندر اسلحہ واپس کرنے کی ہدایت کی گئی اور پنجاب میں لائسنس یافتہ اسلحہ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔ پنجاب میں لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی۔ پنجاب میں جاری ہونے والے اسلحے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ پنجاب میں صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ پنجاب میں نجی سکیورٹی کمپنیوں کو رجسٹر کیا جائے گا اور ان کے لیے باقاعدہ ضوابط بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ نجی سکیورٹی گارڈز کو پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 سے منسلک کیا جائے گا۔ انسٹنٹ پولیسنگ کے لئے پنجاب پولیس میں سٹینڈرڈ سیکشن بنایا جائے گا۔ لاہور میں کرائم سین پر جلد از جلد رسائی کے لئے ڈرون پولیسنگ کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔ ڈرون پولیسنگ کسی بھی جرم یا ہنگامی صورتحال پر فوری، منظم اور ڈیجیٹل ردعمل یقینی بنائے گا۔ جیسے ہی جرم کی اطلاع موصول ہوگی پولیس ڈرون کرائم سین پر فوری پہنچ جائے گا تاکہ مجرم کو فوری ٹریک کیا جا سکے۔ ڈرون پولیسنگ کے اس نظام کو بعد ازاں پورے صوبے میں وسعت دی جائے گی۔ پنجاب کے 14 اہم داخلی و خارجی مقامات پر جدید اسلحہ سکینرز نصب کیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلحہ کی سمگلنگ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس جرم کی سزا 14 سال قید مقررکی جائے گی۔ سالانہ اسلحہ لائسنس فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا تاکہ اسلحہ کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ مریم نواز شریف نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے منانے کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام میں ڈویلپمنٹ کی ضرورت کا شعور مثبت رجحان ہے۔ پنجاب میں تیز ترین ڈویلپمنٹ کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ پائیدار ترقی اور موثر ابلاغ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 3 ہزار مراکز صحت اور ہسپتالوں کی تعمیرومرمت اور بحالی پراجیکٹ منفرد ریکارڈ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مختصر مدت میں 20ہزار سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت ناقابل تردید مثال ہے۔ ستھرا پنجاب، 1100الیکٹرو بس اور ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘ ‘پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کی روشن دلیل ہے۔ ہیلتھ، ایجوکیشن اور جدید ترین مواصلاتی سہولتوں تک رسائی یقینی بناکر ڈویلپمنٹ کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ معاشی ترقی اور مثبت تبدیلی کے لئے عوامی معلومات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈویلپمنٹ کے لئے عوامی شعور بیدارکرنے کے لئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔مریم نواز نے خیبر پی کے کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے آٹھ دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔