انہوں نے تمام علیل کشمیری نظربندوں کو فوری اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور عدالتوں و حکام سے اپیل کی کہ کشمیری نظربندوں کے انسانی حقوق اور صحت کی ابترحالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے سینئر حریت رہنمائوں محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کی غیر قانونی نظربندی کے دوران تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے اہلخانہ کے مطابق، جنہوں نے حال ہی میں جیل میں ان سے ملاقات کی ہے، یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ دونوں کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی اہلیہ نے انہیں ایک خط میں آگاہ کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے ایک ماہ قبل جب جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی تھی تو ان کی حالت نہایت ابتر تھی، وہ انتہائی کمزور اور علیل دکھائی دے رہے تھے، جنہیں فوری علاج کی ضرورت تھی۔ میر واعظ نے کہا کہ یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شبیر احمد شاہ کی رہائی، یا اہلخانہ کی درخواست کے مطابق انہیں گھر پر ہی نظربند رکھنے کی درخواست کی۔

میرواعظ نے کہا کہ یاسین ملک کی والدہ اور بہن نے بھی حال ہی میں ان سے جیل میں ملاقات کی ہے۔ انہوں نے یاسین ملک کی صحت کے بارے میں شدید خدشات ظاہر کیے ہیں۔ طویل قید اور مسلسل تنہائی نے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا ہے اور انہیں بھی فوری علاج معالجے کی ضرورت ہے۔میر واعظ نے قابض حکام سے مطالبہ کیا کہ دونوں حریت رہنمائوں کو فوری طور پر علاج معالجے کی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی جیلوں میں سخت حالات اور علاج معالجے اور مناسب خوراک کی سہولت کی عدم فراہمی کی وجہ سے کشمیریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے اور وہ مختلف عارضوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ میر واعظ نے کہا کہ یہ سیاسی اختلافات یا نظریاتی وابستگیوں سے بالاتر ایک انسانی اور اخلاقی مسئلہ ہے۔ انہوں نے تمام علیل کشمیری نظربندوں کو فوری اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور عدالتوں و حکام سے اپیل کی کہ کشمیری نظربندوں کے انسانی حقوق اور صحت کی ابترحالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے جموں و کشمیر اسمبلی کے تمام منتخب نمائندوں سے بالخصوص حکمران جماعت سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی اور ان کے حقوق کی بحالی کے لیے موثر آواز اٹھائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شبیر احمد شاہ کی یاسین ملک نے کہا کہ میر واعظ انہوں نے واعظ نے جیل میں

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن