ثبوت موجود ہیں، بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بن چکے ہیں اور نئی دہلی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں موجود تھا تو اس دوران پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کی اور بدقسمتی سے ہمارے کئی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
وزیردفاع نے بھارت کے ساتھ گزشتہ تناؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل پاکستان نے جنگ کی صورتِ حال میں بھارت کو پسپا کیا اور اس دوران سات بھارتی طیارے مار گرائے گئے — اس واقعے کا تذکرہ امریکی صدر نے بھی متعدد بار کیا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر افغان حکومت یا طالبان نے اپنی پٹڑیاں دہلی کے حوالے کر دی ہیں تو حالات مشکل ہو جائیں گے، اور اگر ضرورت پڑی تو ہم افغانستان کے اندر بھی جا کر جواب دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ ان کا مؤقف تھا کہ ہم نے پوری نیت سے کوشش کی کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن برقرار رہے، مگر اگر کابل نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو پاکستان دفاعی اور مؤثر جواب دے گا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔