امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے خطرناک مثال قائم کی: چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کو بین الاقوامی قوانین اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس طرزِ عمل کو روکا نہ گیا تو دنیا کو کسی ممکنہ جوہری سانحے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے امریکا کے حالیہ اقدام کو ’’خطرناک مثال‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خودمختار ملک کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا پائیدار اور حقیقی حل تبھی ممکن ہے جب مشرقِ وسطیٰ کے بنیادی مسئلے، یعنی فلسطین کے مسئلے کو حل کیا جائے، مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کلید دو ریاستی حل ہے، اور عالمی برادری کو اس حوالے سے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ “طاقت سے امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، طاقت کا نظریہ دنیا کو مزید بحرانوں کی جانب لے جائے گا، طاقت کے استعمال کی روش نے ماضی میں دنیا کو صرف جنگ، تباہی اور بداعتمادی دی ہے، اور یہی طرز عمل اگر جاری رہا تو جوہری تصادم کا خطرہ بڑھتا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، جس پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “جارحیت” قرار دیا اور اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت بھی درج کرائی ہے۔
چینی وزیر خارجہ کی طرف سے سامنے آنے والے اس سخت ردعمل کو عالمی سطح پر ایران کے حق میں ایک مضبوط سفارتی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جب کہ خود چین نے بارہا ایران کے جوہری پروگرام کو پُرامن قرار دیا ہے اور پابندیوں کے بجائے مذاکرات پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران امریکا کشیدگی اور فلسطین اسرائیل تنازع کی مثلث میں عالمی طاقتوں کا ردعمل اب مستقبل کے سفارتی اور سیکیورٹی ماحول پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جوہری تنصیبات پر
پڑھیں:
مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز