کبھی کس کو بھی سندھو پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا،سینیٹر عاجز دھامرہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کا موثر اور مدلل موقف پیش کرکے نہ صرف قومی وقار کو بلند کیا بلکہ پاکستان کو ایک بڑی سفارتی کامیابی سے بھی ہمکنار کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت میں بلاول زرداری کے نعرہ سندھو پر ڈاکہ نامنظور کو تقویت ملی ہے ، انہوں نے اپنی کوششوں سے پانی پر جدوجہد کرنے والے تمام دوستوں کو پیغام دیا ہے کہ انکی جنگ کامیابی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑئی جا رہی ہے اور انشا اللہ کبھی کس کو بھی سندھو پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوشش نہ صرف غیر قانونی تھی بلکہ خطے میں آبی وسائل پر سنگین بحران پیدا کرنے کی سازش بھی تھی، جسے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھرپور انداز میں بے نقاب کیا۔ بلاول زرداری نے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کا مقدمہ نہایت فہم و فراست، قانونی بصیرت اور سفارتی حکمتِ عملی کے ساتھ لڑا اور یہ ثابت کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے کسی ایک فریق کی خواہش پر منسوخ یا معطل نہیں کیا جا سکتا۔سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے نے بلاول زرداری کے موقف کی تائید کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کی یکطرفہ پالیسی نہ صرف معاہدہ جاتی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔
عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، وہ ولی اللہ ہیں، مجھے کہتے تھے کہ وردی وضو کرکے پہنا کرو: میجر نوید
بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے بھرپور مؤقف سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن بیانیہ پیش کیا۔
مزید :