الیاس آباد حیسکو سب ڈویژن میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے الیاس آباد حیسکو سب ڈویژن میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، سب ڈویژن الیاس آباد کے 8 ٹرانسفارمرز خراب ہونے کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا،متاثرہ علاقوں میں غلہ کا ٹرانسفارمر بھی شامل ہے، جو طویل عرصے سے خراب ہے لیکن اس کی مرمت کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ سب ڈویژن الیاس آباد میں آئے روز بجلی کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، لیکن ایس ڈی او غضنفر چنہ کئی دنوں سے منظر سے غائب ہیں، علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکوچیف اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سب ڈویژن
پڑھیں:
خراب موسم کے باعث گلگت ایئر پورٹ کی تمام پروازیں منسوخ
— فائل فوٹوموسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔
اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔
ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔