سوات:

بحرین کے علاقہ کیدام میں تیز رفتاری کے باعث سوزکی پک اَپ گہری کھائی میں گرنے سے مدرسے کے 11 طاب علم زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مظفرگڑھ: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر موجود رہے اور صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔پولیس نے جائے حادثہ کو کلیئر کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جا رہی ہیں۔حکام نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات: مدرسے کے طلبہ کی وین الٹ گئی، 11 زخمی
  • کراچی: سربراہ جے ڈی سی ظفرعباس کی تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان شدید زخمی
  • سوات: سیاحوں کا رکشہ کھائی میں جاگرا، ایک جاں بحق، چار زخمی
  • لاہور، کار کی 3 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق
  • شاہدرہ، کمسن کار سوار نے 3 موٹر سائیکل سوار نوجوان کچل دیئے، 1 جاں بحق، 2 زخمی
  • لاہور: کمسن ڈرائیور نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دو زخمی
  • اپردیر میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری
  • مظفرگڑھ: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرآباد، سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق