سیلاب سے متاثرہ خواتین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حیدرآباد گدا حسین سومرو کے آفس میں سندھ پیپلزہاؤسنگ فارفلڈافیکٹیزکے تحت گوٹھ کھتر کی سیلاب متاثرہ خواتین میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اوراے ڈی سی ون گدا حسین سومرو نے پکے مکانات کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر مختیارکار گوٹھ آبادعبدالعزیز جونیجوودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلگت میں 12 امام بارگاہوں کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا
ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے کہا کہ یوم عاشور (10 محرم) کو پاک فوج، رینجرز، گلگت بلتستان اسکاوٹس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور جی بی پولیس کے 1600 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع گلگت میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں موجود 187 امام بارگاہوں میں سے 12 کو انتہائی حساس اور 19 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوم عاشور (10 محرم) کو پاک فوج، رینجرز، گلگت بلتستان اسکاوٹس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور جی بی پولیس کے 1600 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت یا بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ اب تک متنازع مواد شیئر کرنے والے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے علمائے کرام اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور پائیدار قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔