2025-07-07@10:43:20 GMT
تلاش کی گنتی: 50171
«خسرہ کے»:
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گروپ پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے ” ٹروتھ سوشل“ پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ جو بھی ملک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہو گا اس پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا اس پالیسی میں کوئی رعایت نہیں ہو گی. دوسری جانب برکس گروپ کے راہنماﺅں نے سربراہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کے درآمدی ٹیکسوں کو تنقید کا نشانہ بنایا برکس کے 11 ابھرتے ہوئے ممالک میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، جو دنیا کی تقریباً نصف آبادی اور 40 فیصد عالمی معاشی...
بھارت کے جنوبی بنگال کے علاقے سداگونٹے پالیا میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 42 سالہ انجینئر بھاسکر کی اس کی اہلیہ شروتی کے ہاتھوں ڈنڈوں سے پٹائی کے بعد موت ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: وی لاگر ’ڈکی بھائی‘ کی بیگم کے ہاتھوں پٹائی والی ویڈیو کڑی تنقید کی زد میں بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا جب بھاسکر، جو گزشتہ 2 ماہ سے اپنی گھریلو ملازمہ محبوبہ کے ساتھ رہ رہا تھا، 27 جون کی رات شدید نشے کی حالت میں گاڑی کے کاغذات لینے اپنے گھر آیا۔ شروتی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے شوہر کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے سے منع کیا، جس پر دونوں کے درمیان...
کہوٹہ شہر کے محلہ جہات میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق، جبکہ ماں اور دو کمسن بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق امجد عرف بھٹو کے مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کہوٹہ پولیس نفری، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ شدید بارش کے باعث کہوٹہ مٹور چوک میں سیلاب کا منظر۔ پانی کنگ بیکری مٹور چوک سمیت متعدد دکانوں میں داخل ہوگیا۔ پانی زیادہ ہونے کے...
سوشل میڈیا پر گروک جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹس کی سیاسی رائے زنی پر ایک سنجیدہ بحث چھڑ چکی ہے، بہت سے صارفین ان ماڈلز کی جانب سے دی گئی معلومات یا جوابات کو حتمی اور مستند تصور کرنے لگے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب گروک سے پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا ’صادق اور امین‘ لیڈر کون ہے؟ تو وہ بعض اوقات عمران خان اور بعض مواقع پر نواز شریف کا نام لیتا ہے، ایسے میں سیاسی جماعت کے حامی اپنے حق میں آئے جواب کو سچائی کی سند سمجھ کر پیش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ بات تو اب گروک نے بھی...
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عطرت رسولﷺ کے قتل کو عام نفس انسانی کے قتل کے ساتھ جوڑنا ایک بہت بڑا فتنہ اور نئی نسل کے ایمان کیساتھ کھلواڑ ہے۔ امام عالی مقامؑ کی شہادت نفسِ انسانی کا قتل نہیں بلکہ ایسا کرکے حضور نبی اکرمﷺ کو اذیت پہنچائی گئی، اللہ کے رسول کو اذیت پہنچانا کھلا کفر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع شیخ الاسلام، ماڈل ٹاؤن لاہور میں "پیغام امام حسینؑ و اتحاد امت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اہلبیت اطہار کی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خانوادۂ رسولﷺ نے جانوں کے نذرانے پیش...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے سال 2025 کے لیے پاکستان میں اپنے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر ملک کے 34 پسماندہ اضلاع میں 30,000 غذائی پیکجز تقسیم کرے گا، جس سے 2,10,000 سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریبِ سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں مملکتِ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر، جناب نواف بن سعید المالکی؛ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، جناب رانا تنویر حسین، اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ البقمی نے شرکت کی۔ یہ اقدام اس منصوبے کے پہلے دو کامیاب مراحل...
ترک وزارت دفاع کے مطابق شمالی عراق میں ایک غار میں میتهین گیس کے اخراج کے باعث 8 ترک فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب ترک فوج کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے فوجی کی باقیات کی تلاش میں مصروف تھی۔ وزارت دفاع کے مطابق، گیس کے اخراج سے متاثرہ 11 دیگر فوجی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے جا چکے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق، متاثرہ غار PKK کے زیر استعمال ایک چھپنے کی جگہ تھی جس میں ممکنہ طور پر قدرتی یا ذخیرہ شدہ زہریلی گیس موجود...
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے جلد ریلیز ہونے والے گانے "فوشیا سی" کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ زین ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کی شاعری اور ٹیزر شیئر کیا ہے جس کو مداح اسے ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ تجربات کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس کلپ میں زین ملک نے ایسے موضوعات پر سُر بکھیرے ہیں جو نسلی تعصب، بینڈ میں شمولیت اور ذاتی جدوجہد سے متعلق ہیں۔ گانے کے بولوں میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ بطور واحد ایشیائی رکن، انہیں "ون ڈائریکشن بینڈ" میں رہتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر سوئی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقامی قبائلی عمائدین کے ساتھ مختلف اہم ملاقاتیں کی اور مختلف مقامات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ فاتحہ خوانی اور تعزیت وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وڈیرہ شیر بیگ خان قلندرانی کے بیٹے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ، شہید رحم علی موندرانی اور وڈیرہ بارانی خان بگٹی کے بھائی کے انتقال پر بھی وزیر اعلیٰ نے تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ قبائلی اتحاد و اتفاق کے لیے وزیر اعلیٰ کی کاوش...
باسم سلطان : چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کم عمرڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،خلاف ورزی کی صورت میں بچے کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ یکم سے 30 جون تک کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 33,277 چالان کیے جا چکےہیں جبکہ 251 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ سی ٹی او کا ٹریفک وارڈنز کو...
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے درآمد کردہ مخصوص مشروبات کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر حتمی فیصلے کا اعلان کیا ، جس کے مطابق 5 جولائی سے یورپی یونین میں تیار کیے جانے والے درآمد شدہ مخصوص مشروبات پر پانچ سالہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات نافذ کیے گئے۔ چینی تحقیقاتی اتھارٹی نے یورپی یونین کے 34 اداروں کی درخواستوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے پہلے رضاکارانہ طور پر “پرائس انڈرٹیکنگ” کی درخواستیں جمع کرائی تھیں اوران پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائےگی۔چونکہ ان 34 کمپنیوں کی جانب سے چین کو برآمد کیے جانے والے مخصوص مشروبات یورپی یونین کی برآمدات کی بڑی اکثریت ہے ،لہذا چین کے فیصلے سے...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں پاک بھارت تنازع کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان روایتی دوست اور ہمسائے ہیں اور دفاعی اور سیکورٹی تعاون دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعاون کا حصہ ہے جو کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا، اور دونوں ممالک چین کے بھی اہم پڑوسی ہیں۔ کچھ عرصے سے، چین بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔چین فعال طور پر امن کی وکالت کرتا ہے اور بات چیت کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک کو امریکہ مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنا نے اور ان پر 10 فیصد نئے محصولات عائد کرنے کی دھمکی کے بارے میں چین کی رائے کے بارے میں سوال کیا گیا ۔ پیر کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے اس سوال پر کہا کہ برکس میکانزم ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد کھلے پن، شمولیت اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی وکالت کرنا ، بلاک محاذ آرائی میں ملوث نہ ہو نا اور کسی بھی ملک کو نشانہ نہ بنانا ہے۔ترجمان...
بیجنگ :چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3174 ٹریلین امریکی ڈالر تک جا پہنچے جو مئی کے اختتام سے 32.2 ارب ڈالر یا 0.98 فیصد اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ جون میں ، بڑی معیشتوں کی میکرو پالیسیوں ، معاشی ترقی کے امکانات اور دیگر عوامل کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس گرا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔ چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق چین کی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر...
انقرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں غاروں کے اندر تلاش کے دوران میتھین گیس کے اثر سے مزید 3 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق فوجی جوانوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ترکی کردوں کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ پی کے کے (کالعدم کردستان ورکرز پارٹی) نے اپنی دہائیوں پر محیط مسلح جدوجہد ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے یہ تنازع 1984 میں شروع ہوا تھا اور اب تک 40 ہزار سے...
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...
اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، وفد نے فیڈریشن کے عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی مرکزی قیادت نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ،سابق صدر فیڈریشن زبیر احمد ملک،خالد اقبال ملک، ایگزیکٹیو ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر ،اعجاز عباسی اور چوہدری مسعود شامل تھے۔ ملاقات میں بزنس کیمونٹی نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں کو ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد پیش...
اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 6 سے 12 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور تیز طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، بنوں، بونیر، مردان، پشاور، صوابی، وزیرستان اور اطراف میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، حافظ آباد، نارووال، قصور، لیہ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحیی آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں.(جاری ہے) عدالت عظمی کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے سپریم کورٹ کی...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارت بنانے والے بلڈر کے خلاف صرف مقدمہ ہی نہیں بلکہ اسے گرفتار بھی کرائیں گے.(جاری ہے) رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے زمین بوس ہونے والی عمارت کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے ان کا فون تک نہیں اٹھاتے نبیل گبول نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفے کا مطالبہ کریں...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ حکومت اور مرکزی بینک کے سخت فیصلوں کی وجہ سے معیشت بحال ہو ئی ہے، مالی سال 2025 کے آغاز پر افراط زر کی شرح گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ماضی کی غلطیاں دہرانی نہیں چاہییں. ان خیالات کااظہار انہوں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا شکرگزار ہوں پائیدار معیشت کے حصول کے لیے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سیاسی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا ملک میں سیاسی اور انتخابی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور جمہوری تعاون پر زور دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتی حراست میں ہیں اور کسی بھی ملاقات کی اجازت کا تعین وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت کرتی ہے رانا ثنااللہ نے مخصوص نشستوں کے بارے میں خدشات کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں آئینی اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی گئی ہے....
’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے۔کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کراچی میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحال کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی پولیس کی کوشش کی وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف 3 بار آپریشن کیے اور تجاوزات پھر بنا دی گئیں، انسداد تجاوزات آپریشن کے بجائے جرمانے عائد کرنے سے تجاوزات میں کمی آئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا۔محسن نقوی نے فوج، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ فورسز نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دیے اور جلوسوں و مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔ محسن نقوی نے بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد کا قصہ سنا دیامحسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پر حملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا وفاقی وزیر...
عابد چودھری :چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا. سی ٹی اولاہور کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،بچےکےوالدین یاسرپرست ذمہ دار ہونگے ۔ سی ٹی اوکاکم عمرڈرائیورز کیخلاف کارروائی مزیدتیزکرنےکاحکم جا ری کر دیا۔سی ٹی اولاہور کا کہنا ہے کہ کم عمرڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی کاسلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے،یکم سے30جون تک کل33277چالان کیےجاچکے ہیں،یکم سے30جون تک کم عمرڈرائیورزکیخلاف 251مقدمات درج ہوئے،سی ٹی اوکاکم عمرڈرائیورزکوسڑک پردیکھتےہی فوری کارروائی کرنےکاحکم جا ری کر دیا۔ ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنزسیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کریں، کیمرہ سےجہاں بھی کم عمرڈرائیورزنظرآئیں فوری کارروائی...
معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے، اور ہر بل کے ساتھ یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر کب تک یہ...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم کے دباؤ...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ قبرستان (میونسپل سروسز) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپنی سالانہ تجدید کروانے کے سلسلے میں بلامعاوضہ فارم حاصل کر لیں اور جو نئے رجسٹریشن برائے سال 2025 کروانا چاہتے ہیں وہ بھی درخواست جمع کروا دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قبرستانوں میں قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر کیے گئے ہیں، قبروں کی اضافی...
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مفاد پرست عناصر اور مخصوص گروہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر بے بنیاد الزامات اور گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کمیشن کے تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہوتے ہیں، کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آتے اور نہ ہی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں سرکاری نوعیت کی رہی ہیں، جن میں صدرِ مملکت، وزرائے اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے حالیہ ملاقات پر کی جانے والی تنقید کو بھی بے بنیاد قرار دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) ایک بیان میں، ترکی کی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ واقعہ اتوار کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے ایک ترک فوجی کی باقیات کو تلاش کرنے کے مشن کے دوران پیش آیا۔ ممنوعہ کرد تنظیم پی کے کے: خود کو تحلیل کرنے کا اعلان عنقریب وزارت نے بتایا کہ غار میں میتھین گیس سے متاثر ہونے والے گیارہ دیگر فوجیوں کو بھی علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے حساس وقت میں پیش آیا ہے جب ترکی کی کردوں کے ساتھ تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے، کیونکہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )پاکستان میں جاری مالی سال 2024-25 کے پہلے نو مہینوں کے دوران نجی شعبے کے قرضے میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا جو مالی سال 24 کی اسی مدت میں 265.2 بلین روپے سے بڑھ کر 767.6 بلین روپے ہو گیا یہ تقریبا تین گنا اضافہ اس وقت ہوا جب مجموعی مالیاتی توسیع 7.2 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد ہو گئی، جس کی وجہ حکومت کے قرضے لینے میں کمی اور بیرونی سیکٹر زیادہ مستحکم ہے. پاکستان اکنامک سروے 2024-25 کے مطابق براڈ منی کی نمو میں سست روی کی وجہ زرمبادلہ کے بہتر ذخائر، کرنٹ اکاونٹ سرپلس، اور ملکی فنانسنگ پر کم انحصار تھا بینکنگ سسٹم کے خالص غیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے فرانسیسی فوجی اور انٹیلیجنس حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ مئی کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر لڑائی کے بعد چین نے فرانسیسی ساختہ رفال جنگی طیاروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ بھارت نے اس تنازعے کے دوران رفال جنگی طیاروں کا بھی استعمال کیا تھا اور بھارتی حکام نے اپنے جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق بھی کی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس کے کتنے طیار تباہ ہوئے۔ البتہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے بھارت کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں سے تین رفال...

" چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور دیگر کےحکومت پاکستان سے معاملات طے پا گئے، عبداللہ گل کا دعویٰ،عمرچیمہ کا بھی تبصرہ آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا کے بعدقومی احتساب بیورو(نیب) کے اقدامات کے بعد سے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین بیرون ملک ہیں اور ماضی میں ان کے بیانات بھی سامنے آئے کہ "چاہے جتنا مرضی ظلم کرلو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا۔ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہی فیصلہ ہے" لیکن اب سابق آرمی چیف حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حکومت پاکستان کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں تاہم اس پر سینئر صحافی عمر چیمہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ"15 جولائی کوئی دور نہیں، دیکھتے ہیں ملک صاحب کدھر پہنچتے ہیں" جس سے شبہ ہوتا ہے کہ...
بیجنگ میں ’’قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے‘‘تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی قومی جنگ کے آغاز کے اٹھاسی برس مکمل ہونے کی مناسبت سے تقریب اور “قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے” تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ کی مزاحمت کے میموریل ہال میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکٹری چھائی چی نے تقریر کی اور نمائش کے افتتاح کا اعلان کیا۔اپنی تقریر میں چھائی چی نے نشاندہی کی کہ 88 سال قبل آج ہی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزے مسترد ہو رہے ہیں،متحدہ عرب امارات کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ہے،یواے ای کے وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے شہری 19سال سے کویت نہیں جا پا رہے تھے،ہم نے کویت اور عمان جا کر پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے،ہم نے پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کیلئے بہت کام کیا ہے، اگلے 2سال میں گرین پاسپورٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی، پاکستانیوں کو اپنے گرین پاسپورٹ پر فخر ہے اورمزید ہوگا۔ لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر...
سعید احمد:ریلوے ہیڈکوارٹر نے 18 اور 19 گریڈکے 5افسران کے تقرر وتبادلے کردئیے. گریڈ 19کی ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی صائمہ ارم کی خدمات وزارت ریلوے کے سپرد کر دی گئی،ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر عثمان انور کو ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا،ڈپٹی ڈی ایس آپریشن ملتان شاہدرضا کو ڈپٹی چیف کمرشل روپے مینجر گڈز تعینات کردیا گیا،گریڈ 18 کے ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی سجاد احمد کو ڈی ٹی او ملتان تعینات کردیا گیا۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اے آئی کسٹمز کلیئرنس، رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر کراچی غلام فرید کو ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا،ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا...
الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملتے رہے، اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن،...
بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس دینے والے انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ پر آئی پی ایل کے دروازے بند کردیے گئے۔ جیمی اسمتھ نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں ناقابل شکست 184 اور دوسری اننگز میں 88 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے خلاف تیسرے دن انگلش ٹیم جب 84 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی تو جیمی اسمتھ کی ناقابل شکست 184 رنز کی شاندار اننگز ٹیم کو بحران سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ کرکٹ ماہرین کا خیال تھا کہ 2026 کے آئی پی ایل منی آکشن میں جیمی اسمتھ ایک بڑے معاہدے کے مضبوط امیدوار ہوں گے کیونکہ وہ نہ صرف جارح مزاج بیٹر ہیں بلکہ...
لیورپول فٹبال کلب نے پرتگالی اسٹار فارورڈ ڈییوگو جوٹا کی کار حادثے میں ہلاکت کے بعد انکے اہلخانہ کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ڈییوگو جوٹا اسپین کے علاقے زامورا میں اپنے چھوٹے بھائی آندرے سلوا کے ہمراہ حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں دونوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق جوٹا حال ہی میں پھیپھڑوں کی سرجری سے گزرے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں پرواز سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باعث وہ انگلینڈ واپس نہ جا سکے۔ ڈییوگو جوتا نے 2020 میں وولورہیمپٹن وانڈرز سے لیورپول میں شمولیت اختیار کی اور پانچ سالہ کیریئر میں 182 میچز میں شرکت کی۔ وہ لیورپول کی 2024-25 پریمیئر لیگ جیتنے...
اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز کی جانب سے دائر کی گئیں۔ عدالت میں صدر PFUJ افضل بٹ، سیکرٹری RIUJ آصف بشیر چودھری اور دیگر نمائندگان پیش ہوئے۔ حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا گیا، جبکہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو دلائل جاری رکھنے...
لاہور(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس کے پیش نظر گورنر ہاؤس میں رہائش کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے لیے رہائشی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کی سکیورٹی اور دیگر افراد کی رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ صدر آصف زرداری گورنر ہاؤس میں کچھ دن قیام کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ آئندہ چند روز میں گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں گے، جہاں قیام کےد وران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ لاہور میں قیام کے دوران صدر زرداری ملکی صورتحال ،پنجاب...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت کیا کل وقتی ملازمین قانونی طور پر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلی وضاحت جاری کردی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای میں مقیم ایک غیرملکی ملازمت پیشہ شخص نے دریافت کیا کہ میں متحدہ عرب امارات میں ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا ہوں، کل وقتی ملازمت کے دوران کاروبار شروع کرنے کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے؟ کیا یہ قانونی مسئلہ ہوگا اگر میرا شروع کیا ہوا کاروبار اور میری موجودہ ملازمت ایک جیسی ہو؟ میں اپنی فرم میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا ہوں اور میں جس کمپنی کو شروع کرنے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس...
دیر(اوصاف نیوز)سوات میں مدرسے کے طلبہ کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے کیدام میں منی وین کو حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ کیدام میں تیز رفتار وین الٹ گئی جس میں مدرسے کے طلبہ سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 11 طلبہ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ بٹ خیلہ سے چھٹی پر اپنے گھر کالام جارہے تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔ برکس سربراہی اجلاس: بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا،پہلگام واقعہ میں پاکستان کا نام شامل نہ کرسکا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کی چاندی ہو گئی،بحال ارکان کو معطلی کے عرصہ کی تنخواہیں بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 77ارکان کو 13مئی 2024کو معطل کیا گیا تھا، معطلی کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی ارکان کی تنخواہیں روک لی گئی تھیں،19خواتین، 3اقلیتی ممبران سمیت قومی اسمبلی کے 22ارکان معطل ہوئے تھے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ 22میں سے 19ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاجبکہ3نشستوں پر ہونا باقی ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ 13مئی سے عدالتی فیصلے کی تاریخ تک بنیادی تنخواہ دی جائےگی،مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو ٹی اے ڈی اے اور دیگر الاؤنسز نہیں ملیں گے،13مئی...
---فائل فوٹوز ملتان کے علاقے فاطمہ جناح ٹاؤن میں مقامی رہائشیوں کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے داد رسی کے بغیر ان کے گھروں سے بےدخل کیا جا رہا ہے۔فاطمہ جناح ٹاؤن کی رہائشی شگفتہ بی بی اور ان کا خاندان اس وقت شدید خوف اور بےیقینی کا شکار ہے، ان کا کہنا ہے کہ اینٹوں اور گارے سے بنے یہ ہمارے گھر نہیں بلکہ زندگی بھر کی جمع پونجی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے ان کی 8 کنال زمین کو اپنی ملکیت ظاہر کر کے انہیں جبری طور پر بے دخل کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب فاطمہ جناح ٹاؤن کی رہائشی تاج بی بی کی زمین موضع اراضی غلام یاسین میں آتی ہے جس پر...
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 جولائی 2025 کو سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ اور 2 دیگر اعلیٰ حکام کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سنائے گا۔ یہ مقدمہ جولائی میں ہونے والے مبینہ قتلِ عام کے واقعات سے متعلق ہے، جسے سرکاری طور پر ’جولائی بغاوت‘ کہا جا رہا ہے۔ ٹرائبیونل کی سربراہی جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کر رہے ہیں، جبکہ بینچ میں مزید 2 ججز شامل ہیں۔ سماعت کا دوسرا روز پیر کو مکمل ہوا، جس میں سابق وزیرِداخلہ اسد الزمان خان اور گرفتار سابق آئی جی پولیس چوہدری عبداللہ المامون بھی شامل ملزمان کے طور پر پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل امیر حسین، جو شیخ حسینہ اور...
لیورپول فٹبال کلب نے پرتگالی اسٹار فارورڈ ڈییوگو جوٹا کی کار حادثے میں ہلاکت کے بعد انکے اہلخانہ کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ڈییوگو جوٹا اسپین کے علاقے زامورا میں اپنے چھوٹے بھائی آندرے سلوا کے ہمراہ حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں دونوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق جوٹا حال ہی میں پھیپھڑوں کی سرجری سے گزرے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں پرواز سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باعث وہ انگلینڈ واپس نہ جا سکے۔ ڈییوگو جوتا نے 2020 میں وولورہیمپٹن وانڈرز سے لیورپول میں شمولیت اختیار کی اور پانچ سالہ کیریئر میں 182 میچز میں شرکت کی۔ وہ لیورپول کی 2024-25 پریمیئر لیگ جیتنے والی ٹیم کا بھی...
سوات: بحرین کے علاقہ کیدام میں تیز رفتاری کے باعث سوزکی پک اَپ گہری کھائی میں گرنے سے مدرسے کے 11 طاب علم زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کراچی میں جو کچھ کیا جا رہا ہے سب سمجھتے ہیں۔ عدالت نے کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔ لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر کے الیکٹرک اور دیگر کو سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیپرا کے ریجنل ہیڈکو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کس طرح ہورہی ہے، ہم اس شہر میں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں۔...
حسن علی : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں صرف ڈیوٹی کر رہا ہوں ,کسی کے خلاف نہیں ہوں،انہوں نے واضح کیا کہ "یہ ایوان کوئی احتجاج گاہ نہیں ہے"، اور ارکان اسمبلی کو نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنے کا پیغام دیا۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب موجود تھے۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بطور سپیکر ڈیوٹی سنبھالی تو کوشش کی اپنے کردار کو پوری ایمانداری سے نبھائوں گا،معطلی کے احکامات آنے سے پہلے میں اپنا موقف آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، آج تک ایسی کوئی وزیر خزانہ کی تقریر نہیں جس میں بجٹ کی کتابوں کو پھاڑنا ہنگامہ آرائی نہ ہو،پارلیمنٹ...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ پاکستان کی ایڈووکیٹ شازیہ کاسی کو خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے ادارے کی جانب سے مرکزی صدر مقررکردیا گیا۔ شازیہ تسلیم کاسی اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت 2027 تک بطورمرکزی صدرخدمات انجام دیں گی،شازیہ کاسی قومی اور عالمی سطح پر امپلی مینٹیشن آف یونیورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس یواین چیپٹرکی نمائندگی کریں گی۔ شازیہ کاسی مختلف ادوارمیں بارکونسل میں اہم ذمےداریاں ادا کرچکی ہیں اورانہیں مختلف ایوارڈزسےبھی نوازا جا چکا ہے۔ پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا

سندھ حکومت کا لیاری میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے10لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے شرجیل میمن اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ لیاری میں جاں بحق 27افراد کے ورثا کو فی کس 10،10لاکھ روپے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ جتنے بلڈنگ کنٹرول آفیسروہاں تعینات رہے ان کو انکوائری کا حصہ بنایا جائے گا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسر کو بھی معطل کردیاگیا، کمشنر کراچی انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی آئندہ 24گھنٹے میں خستہ حال 51 عمارتوں کی تفصیلات فراہم کرے گی، رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ ہوگا فوری طور...
کراچی(نیوز ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 200سے زائد قبرستان موجود ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کے پاس صرف 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں۔ میرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ تمام قبرستانوں کے انچارج فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں اور انتظامیہ قبر کے نرخ 14300 روپے سے زیادہ وصول نہ کرے۔ Post Views: 4
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) بھارت میں عالمی خبر رساں اداروں برطانیہ کے روئٹرز، ترکی کے ٹی آر ٹی ورلڈ، اور چین کے گلوبل ٹائمز نیوز کے ایکس ہینڈلز کو تقریباً 24 گھنٹے تک بلاک رکھنے کے بعد اتوار کو دیر رات بحال کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے انہیں بلاک کرتے وقت کہا تھا، ’’۔۔۔ قانونی مطالبے کے جواب میں انہیں بلاک کیا گیا ہے۔‘‘ بھارت میں پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دوبارہ پابندی اس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں سمیت کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ بعض افراد نے اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا۔ بھارت کی...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ہائی وے پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ربیع قدیر کوٹ کے قریب ہائی وے پولیس کی گاڑی پر دھماکہ ہوا دھماکے سے تین اہلکار سب انسپیکٹر غلام مرتضی منگی، کانسٹبل نیک محمد بگٹی اور کانسٹیبل ہارون زخمی ہوگئے۔ دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ہوا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) ذرائع نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی وفد کے پاس حماس کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا مناسب اختیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا، ’’دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات کی پہلی نشست کے بعد اسرائیلی وفد کو اتنا اختیار حاصل نہیں کہ وہ حماس کے ساتھ معاہدہ کر سکے کیوں کہ اس کے پاس کوئی حقیقی اختیار نہیں۔‘‘ قطر میں ہونے والی یہ بات چیت اسرائیلی وزیر اعظم کی وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات سے قبل اتوار کو شروع ہوئی۔ غزہ میں جنگ بندی میں پیشرفت 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گی، ٹرمپ واشنگٹن روانہ ہونے سے پہلے نیتن یاہو نے کہا تھا...
کلیم اختر:ایف بی آرنےسٹاک مارکیٹ سےمنافع یانقصان پرنئےٹیکس قواعدمتعارف کرادیئے. شیئرزمیں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئےاہم تبدیلی،ہرسال ریٹرن فائل کرنالازمی قرار دیا گیا،شیئرزبیچنےپرہونیوالےنقصان کواب 3سال تک ایڈجسٹ کیا جا سکے گا،شیئرز بیچنے سے ہونے والے نقصان کو منافع پر ایڈجسٹ کیا جاسکے گا،ایف بی آر کی ایکٹولسٹ میں شامل افراد کو ہی شیئرز کے نقصان کا فائدہ مل سکے گا،پچھلے سال کا ریٹرن فائل ہونے کی صورت میں ہی نقصان کو ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔ سمگلنگ کی روک تھام میں کوسٹ گارڈز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں:محسن نقوی ایف بی آر کے مطابق شیئرزکامنافع یانقصان اب این سی سی پی ایل ہرماہ خودحساب کرےگا،میعادختم ہونےسےپہلےایڈجسٹ کرنےکیلئےہرسال کےنقصان کی الگ تفصیل رکھی جائیگی،نیاسرٹیفکیٹ فارم بھی متعارف،نفع، نقصان اور جمع...
—فائل فوٹو لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔دوران سماعت عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی طلب کر لیا۔جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کس طرح ہو رہی ہے، ہم یہاں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں، کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کر رہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، مگر یہ کیس آئینی بینچ میں جانا چاہیے تھا۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئےکراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا...

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا لائن لاسز پر مبنی لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کو نوٹس، نیپرا ریجنل ہیڈ بھی طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بجلی کی بدترین بندش کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، عدالت نے نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی 25 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل کمال نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک اپنی ہی پالیسی کے برعکس شہر کے کئی علاقوں میں 18، 18 گھنٹے تک بجلی بند کر رہا ہے۔درخواست گزار کے...
خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،...
لاہور میں شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاونی چوکی نادر آباد، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس اور چوکی انچارج نادر آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہحبس بیجا میں رکھ کر تشدد کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہی بھٹی شامل ہیں، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس کو کھانا کھانے کے بہانے الہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت سنسنی خیز صورت حال پیدا ہو گئی جب ترکی ایئرلائن کی ایک بین الاقوامی پرواز، جو استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، روانگی کے فوراً بعد غیر متوقع تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی۔پائلٹ کی فوری مہارت اور کنٹرول ٹاور کے بروقت ردعمل کی بدولت طیارے کو بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، لیکن اس تمام واقعے نے طیارے میں سوار مسافروں کو شدید ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پرواز جب فضا میں بلند ہو رہی تھی تو اچانک طیارے کے ایک اہم تکنیکی نظام میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدہ بھارتی شخصیت کو سونپ دیا گیا ہے۔سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنجوگ گپتا نے آج سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔یہ تقرری مارچ میں شروع ہونے والے بھرتی کے عمل کے تحت عمل میں آئی، جس کے دوران 25 ممالک سے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔ کراچی میں وی فنانس کوڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پائیدار معیشت کے حصول کیلئے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے، تاہم حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔ جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ افراطِ زر کم ترین سطح پر ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے، ماضی...

حضرت امام حسین اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے، انوارالحق
یوم عاشورہ پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھی حسنیت کے نقشِ قدم پر چل کر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اہل بیت کی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی، عدل کے قیام اور ظلم و جبر کے خاتمے کی روشن مثال ہے۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خانوادہ رسالت ﷺ نے میدانِ کربلا میں جس ثابت قدمی اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ رہتی دنیا تک مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے کے اضافے کے بعد 284 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ٹرمپ کا ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز نیوجرسی(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کی اور اسے “بے ہودہ” قرار دیا۔نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سے قبل ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ “میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔”انھوں نے مزید کہا “یہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف...
یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس علمدار روڈ کوئٹہ میں امامبارگاہ نیچاری سے برآمد ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچا۔ جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے تصویری مناظر کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے تصویری مناظر کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے تصویری مناظر کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے تصویری مناظر کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے تصویری مناظر کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے تصویری مناظر کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے تصویری مناظر کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی...
8 سالہ سدرہ البوردینی، جو ایک سال قبل غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنا بازو کھو بیٹھی تھی، اردن کے پناہ گزین کیمپ میں مصنوعی بازو ملنے کے بعد دوبارہ سائیکل چلانے کے قابل ہو گئی، یہ بازو پاکستانی کمپنی بائیونکس نے کراچی میں تیار کیا، جو تصاویر سے 3ڈی ماڈل بنا کر کم لاگت میں مصنوعی اعضا بناتی ہے۔ سدرہ اور 3 سالہ حبیبت اللہ نے، جس نے غزہ میں ایک حملے میں دونوں بازو اور ایک ٹانگ کھو دی تھی، کئی دن تک آن لائن مشورے اور ویڈیو فٹنگز کے ذریعے بازو حاصل کیا۔ بعد ازاں انس نیاز خود کراچی سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے تاکہ ان دونوں بچیوں کو بازو فراہم کیے جاسکیں۔ They didn’t ask...

کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار، ملک کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں مون سون سیزن کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا موسم خوشگوار اور ٹھنڈی ہواؤں سے معطر ہوگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے اہم مقامات شاہراہ فیصل، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد، لیاری اور کلفٹن سمیت اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے پھوار پڑ رہی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل کل سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ تیز کرے گا۔ فی الحال شہر میں ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 3.5 شدت کے زلزلے کا مرکز مظفر آباد سے 10 کلومیٹر شمال مشرق میں 18 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ عرصے میں زلزلوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کراچی میں یکم سے 8 جون کے دوران معمولی نوعیت کے 32 زلزلے محسوس کیے گئے تھے جبکہ جون کے 22 دنوں کے دوران زلزلے کے 57 جھٹکے محسوس کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس کی دنیا میں مریخ پر زندگی کے امکان پر ہونے والی بحث نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ ناسا کے حالیہ تحقیقی نتائج نے سرخ سیارے کے بارے میں کئی دیرینہ سوالات کے جواب دیے ہیں۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنسدان ڈاکٹر ایڈون کائٹ کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق نے مریخ کے ماضی اور موجودہ حالات کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مریخ نے اپنے ارتقائی سفر میں مختصر مدتی نمی کے دورانیے ضرور دیکھے ہیں، لیکن یہ سیارہ بنیادی طور پر ایک خشک اور زندگی کےلیے بنجر دنیا رہا ہے۔ ڈاکٹر کائٹ کے مطابق ’’مریخ پر پانی کے وجود کے ثبوت تو موجود ہیں، لیکن یہ کبھی...

عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے، قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، علی رضا سید
یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی اور حق و انصاف...
---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا۔ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محرم الحرام میں بھرپور تعاون پر امن کمیٹیوں، علماء کرام اور عزاداروں سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی ہے۔وزیرِاعلی نے ہوم سیکریٹری پنجاب، متعلقہ سیکریٹریز، پی ٹی اے سمیت تمام اداروں، تمام انٹیلی جنس ایجنسیز، ضلعی انتظامیہ، پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میٹرو بس اسٹیشن پل سے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی اتوار کی شام ممبئی ایئرپورٹ پر شدید غم کی حالت میں دیکھی گئیں۔ سیاہ لباس اور سیاہ چشمہ پہنے نورا فتیحی کو ایئرپورٹ کے احاطے میں کیمروں نے قید کیا، جب وہ آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے تیزی سے ٹرمینل کی جانب بڑھ رہی تھیں۔ نورا فتیحی عام طور پر عوامی مقامات پر مداحوں اور فوٹوگرافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آتی ہیں، لیکن اس بار ان کا رویہ مختلف تھا اور انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ نورا پاپارازی سے نظریں چرا رہی تھیں اور نہایت مغموم انداز میں کسی سے بات کیے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزرا، علما کرام، پاک فوج، رینجرز کا شکریہ ادا کیا جبکہ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش دی۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزرا، پولیس، علما اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں، پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، پہلی بار پنجاب کے وزرا دس دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ محرم...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزراء، علماء کرام، پاک فوج، رینجرز کا شکریہ ادا کیا جبکہ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا، پولیس، علماء اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں، پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، پہلی بار پنجاب کے وزرا دس دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی...
لیاری میں بوسیدہ بلڈنگ کے ملبے تلے 27 لوگوں کی ہلاکت پر مرتضیٰ وہاب نے وہی کہا جو ایسے مواقع پر بدنصیب شہروں کے میئر کہا کرتے ہیں۔ انہوں نے کچھ حالات کا شکوہ کیا، کچھ مرحومین کے لیے دعا کی، کچھ مظلومین کو کوسا، کچھ سوگواران کو معاوضے کا لالچ دیا۔ کچھ عمارتوں کے مالکان کو نوٹس کیا۔ کچھ پر ریڈ کی نوید سنائی۔ کچھ کو زبردستی خالی کروانے کا مژدہ سنایا۔ مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس میں بیک گراؤنڈ میں بھاری مشینری کا شور تھا ۔ جس سے ملبہ اٹھایا جا رہا تھا۔ یہ شور سب کو سنائی دیا۔ ملبے تلے دبی زندگیوں کی صدا کسی کو نہیں سنائی دی۔ ہر آفت پر ہم یہی کرتے ہیں۔ یہ...
یوم عاشورہ کے موقع پر سرینگر میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کربلا کے تاریخی واقعے کی تفصیل بیان کی اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے یوم عاشورہ کی اسلامی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا حق، انصاف اور وقار کے لیے ڈٹے رہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے یوم عاشورہ کے موقع پر سرینگر میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کربلا کے تاریخی واقعے کی تفصیل بیان کی اور امام حسین علیہ السلام اور...
چین میں مقیم پاکستانی شہری کا سیلاب کے وقت شاندار دوستی کا عملی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں شدید سیلاب کے بارے میں جان کر پاکستان سے تعلق رکھنے والے خرم شہزاد نے فوراً کاؤنٹی کے لئے ایک ٹرک امدادی سامان بھیجا۔یہ کاؤنٹی ویلیج سپر لیگ کی جائے آغاز ہے۔ جون کے آخر میں رونگ جیانگ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے نجات کے مقامی ہیڈ کوارٹرز نے ملک کے 4درجاتی موسمیاتی انتباہی نظام میں سیلاب سے نمٹنے کے سب سے اعلیٰ سطح یعنی اول درجے کا ہنگامی...
یہ زمانہ روشنیوں کا ہے۔ اسکرینز کی جگمگاہٹ، نوٹیفکیشن کی چمک، اور ہر وقت کسی نہ کسی سے ’کنیکٹڈ‘ ہونے کا فریب دیتی دنیا۔ ہم رابطوں کی ایسی طلسماتی دنیا میں جی رہے ہیں جہاں فاصلے مٹ چکے ہیں، آوازیں لمحوں میں سرحدیں پار کرلیتی ہیں، اور وڈیو کالز پر آنکھوں کے اشارے دھڑکنوں سے جُڑ جاتے ہیں۔ پھر بھی ۔ ۔ ۔ یہ کیسا دور ہے کہ جتنا قریب آتے جا رہے ہیں، اتنا ہی تنہا ہوتے جا رہے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے شور میں ہم ہر لمحے کسی نہ کسی سے جُڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ڈیجیٹل چمک نے انسانوں کے بیچ ایک ایسی تاریکی بھر دی ہے جو ماضی میں تنہا پہاڑوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 133,000 کی سطح عبور کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس سی بینچ مارک انڈیکس 133,257.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 1,308.38 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش سے وابستہ کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھی گئی، بڑی کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایففرٹ، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز سبز رنگ...
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں موثر سکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین...
جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ایسی شاندار اننگز کھیلی کہ بحیثیت کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز 259 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 264 رنز بنائے اور تاحال وکٹ پر موجود ہیں۔ ویان ملڈر سے قبل نیوزی لینڈ کے گراہم ڈولنگ نے سن 1968 میں بھارت کے خلاف کرائسٹ چرچ میں بحیثیت کپتان پہلی اننگز کے دوران 239 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ، ویان ملڈر زمبابوے کے خلاف سب سے بڑا اسکور کرنے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل، گیری کرسٹن نے 2001 میں ہرارے میں 220 رنز بنائے تھے۔ ویان ملڈر جنوبی افریقا...
ایس آئی ایف سی کے دوسرے سال میں ملک کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر مستحکم ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کےآئی ٹی کے شعبے کی اہمیت میں ایس آئی ایف سی کی بدعلت نمایاں اضافہ ممکن ہوا ہے اور پاکستان میں 2 لاکھ گریجویٹس کی آئی ٹی اسکلز ٹریننگ ممکن بنائی گئی ہے ایس آئی...
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے کے لیے بھارت کی طرف سے من گھڑت الزامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے ’نارکو دہشتگردی‘ کا نیا ڈرامہ رچا لیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے حریت پسندوں پر منشیات کے ذریعے دہشتگردی کا جھوٹا الزام لگانے کی سازش بےنقاب ہوگئی۔ دی انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے 11 افراد پر منشیات کے ذریعے مبینہ دہشت گردی کی معاونت کی چارج شیٹ دائر کی ہے، چارج شیٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس نے کہا...