2025-07-07@14:56:35 GMT
تلاش کی گنتی: 50246
«خسرہ کے»:
(نئی خبر)
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے حماس کے ساتھ معاہدہ طے پانے اور جنگ بندی کے زیادہ امکانات ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کا مطلب ہے کہ ’کافی تعداد میں یرغمالیوں‘ کو رہا کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدرٹرمپ سے آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ملاقات کریں گے۔ پی آئی جے کا وفد مذاکرات کیلئے دوحہ میں موجود فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے)، جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کا حصہ رہی ہے، نے تصدیق کی ہے کہ اس کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ الجزیرہ...
فہد راجہ:ٹنڈوالہ یار پیپلزپارٹی کے ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی کے والد پی پی کے سابق صوبائی وزیر الحاج عبد الستار بچانی کراچی کی نجی ہسپتال میں وفات پا گئے۔ تفصیلات کےمطابق الحاج عبد الستار بچانی ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے تھے، عبد الستار بچانی سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر تھے ۔سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر مرحوم حاجی عبد الستار بچانی کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد دارلعلوم مدرسے کے باہر ادا کی جائے گی ، مرحوم کی جسد خاکی کنڈا وصی قبرستان میں سپرد خاک کی جائے گی ۔ شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ؛ کم عمر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا اہل خانہ کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد یمن پر صہیونی فوج نے حملہ کردیا اور اس دوران بحیرہ احمر کے قریب بندر گاہوں پر شدید بمباری کی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یمن کی فضاؤں میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں جب اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک مسلسل بمباری کرتے ہوئے کئی اہم مقامات کو نشانہ بنایا۔یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب حالیہ ہفتوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک غیر اعلانیہ جنگ بندی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے بعد اس قسم کی فوجی کارروائی پہلا بڑا واقعہ تصور کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یمنی حوثیوں کے زیر کنٹرول...
یمن(نیوز ڈیسک)برطانوی فوج کے زیر نگرانی ایک گروپ کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک جہاز پر مسلح افراد نے بندوقوں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا ہے۔ العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں ہوا ہے، جہاں امریکا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے کیے تھے، فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بتایا کہ جہاز پر موجود مسلح سیکیورٹی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی ہے ، بیان میں کہا گیا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی فرم ’ امبری ’...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)آج بروز پیر سے موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔اتوار کے روز خیبر پختونخواہ، کشمیر، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان ،اسلام آباد اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج...
کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے سابق صوبائی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبدالستار بچانی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کے لیے وقف کی۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سینئر وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم...
دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات کا تازہ دور کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی عہدیدار نے تصدیق کی کہ مذاکرات لگ بھگ ساڑھے تین گھنٹے جاری رہے اور یہ دو الگ الگ عمارتوں میں منعقد ہوئے۔ بی بی سی کے مطابق قطری اور مصری ثالثوں کے ذریعے دونوں فریقین نے پیغامات اور وضاحتیں ایک دوسرے تک پہنچائیں، تاہم کوئی نمایاں پیش رفت نہ ہو سکی، عہدیدار نے مزید بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور پیر کو متوقع ہے، جس میں ثالثین ہر فریق سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے تاکہ اختلافات کم کیے جا سکیں۔ برطانوی خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق، 2 فلسطینی حکام کا کہنا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آزاد کشمیر گھر کے بنے روایتی کشمیری کھانے مظفرآباد
بھارت نے ایک اور عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ قانونی مطالبے کی بنیاد پر معطل کر دیا تھا جس سے نہ صرف بھارت کے میڈیا کے حوالے سے سوالات اٹھے بلکہ عالمی سطح پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ عالمی میڈیا میں شدید تنقید کے بعد بالآخر رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بحال کر دیا گیا، تاہم اس واقعے نے اس بات کو واضح کر دیا کہ بھارت میں آزادی صحافت اور اطلاعات کی آزادی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے رائٹرز کے سوشل میڈیا ٹیم کو بھیجے گئے ای میل میں کہا گیا کہ ہم بھارت میں آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی روکنے کا عمل ختم کر...
متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں کی سماعت کریں گے۔یہ درخواستیں پی ایف یو جے، سینئر صحافی حامد میر اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے دائر کر رکھی ہیں۔ ان درخواستوں کی پچھلی سماعت 4 جون کو ہوئی تھی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
پشاور: حیات آباد پارک میں جھولے کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں جھولے کا آپریٹر زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جھولے کا آپریٹر دوران آپریشن جھولے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے فوراً بعد انتظامیہ نے متاثرہ آپریٹر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کے اسباب کا پتا چلایا جا سکے۔
TEL AVIV: اسرائیل نے ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف اپنے پہلے حملے کیے ہیں، جن میں اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک حوثی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں یمن کی سرخ سمندر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔ اسرائیل کی فوج (IDF) کے مطابق یہ حملے اُس وقت کیے گئے جب حوثی شدت پسندوں نے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی طرف کم از کم تین بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے ایک کو کامیابی کے ساتھ روک لیا گیا تھا۔ اسرائیل نے حوثیوں کے زیر قبضہ حدیدہ، رش عیسا، صلیف بندرگاہوں اور راس...
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماعبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کراچی: شہر قائد کی معروف شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔
راولپنڈی: کلرسیداں کے علاقے بائی پاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ریڈنگ ٹیم پر خطرناک اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کی اور اس دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی، جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ...
کراچی: شہر قائد میں 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا انعقاد مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جہاں صبح کے وقت مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا۔ مجلس ختم ہونے کے فوراً بعد جلوس کا آغاز ہو گا اور یہ اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا حسینیان ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس عزاء میں مختلف مذہبی علامتوں جیسے علم، تابوت، اور شبیہ ذوالجناح کی زیارات نکالی جائیں گی۔ اس...
کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ...
یوم عاشورا کے موقع پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سید الشہداء علیہ السلام کے لاکھوں چاہنے والوں نے ماتمی دستوں کی شکل میں جلوس نکالے اور اجتماعات منعقد کرکے راہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید عہد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر پاکستان بھر کے لاکھوں حسینی عزاداروں نے لبیک یا حسین کے نعرے بلند کرکے راہبر انقلاب اسلامی سے وفاداری کا اعلان کیا۔ یوم عاشورا کے موقع پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سید الشہداء علیہ السلام کے لاکھوں چاہنے والوں نے ماتمی دستوں کی شکل میں جلوس نکالے اور اجتماعات منعقد کرکے راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کے ساتھ...
برکس اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ برکس اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اسرائیل کو خطے میں کشیدگی پھیلانے کے لیے رکھا...
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی اُبھرتی معیشتوں کے گروپ "برکس" نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ برکس کا دو روزہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں ہوا، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ برکس...
وفاقی وزیر کا شانگلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری دلیر افواج نے بھارتی فرعونیت کو شکست دی، پاکستان نے پوری دنیا میں ثابت کیا بھارت اور مودی کا بیانیہ جھوٹا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اور سیاست بھی ہوگی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے شانگلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وہ ٹولہ کہہ رہا ہے محرم کے بعد احتجاج کریں گے، عوام اس ٹولے کے ایجنڈے کو مسترد کریں گے۔ امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دلیر افواج نے بھارتی فرعونیت کو شکست دی، پاکستان نے پوری دنیا...
شوبز کی مختلف اصناف میں سے فلم کو خاص اہمیت حاصل ہے یا یوں بھی کہا جا سکتا ہے فلم، شوبز کی مقبول ترین صنف ہے اور اپنی اسی مقبولیت کے باعث یہ صنعت اربوں ڈالر سے اوپر جا چکی ہے۔ دنیا بھر میں فلموں نے جہاں تفریح فراہم کی، وہیں انسانی جذبات، اخلاقیات، مسائل اور تصورات کو نئی جہات بھی بخشی ہیں۔ فلمی کردار، خاص طور پر وہ جو مکمل طور پر تخیل پر مبنی ہوتے ہیں، بعض اوقات ناظرین کے دل و دماغ پر ایسے نقش چھوڑ جاتے ہیں جو برسوں تک مٹائے نہیں جا سکتے۔ ان کرداروں کی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ تخیل کی طاقت حقیقت سے کہیں زیادہ اثر انگیز ہو سکتی ہے...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سیاسی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محاذ آرائی کے بجائےاتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو کے دوران ملک میں سیاسی اور انتخابی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور جمہوری تعاون پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان عدالتی حراست میں ہیں اور کسی بھی ملاقات کی اجازت کا تعین وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت کرتی...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوشش تھی لوگوں کو ملبے سے زندہ نکال لیں، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ بڑا سانحہ ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش تھی لوگوں کو ملبے سے زندہ نکال لیں، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سندھ میں ساڑھے 17...
لیاری میں عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:بھارتی افواج نے بالآخر “آپریشن سندور” کے دوران مارے جانے والے اپنے فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جو کہ ان ہلاکتوں کے سرکاری طور پر طویل عرصے تک انکار کے بعد ایک واضح یوٹرن کی حیثیت رکھتا ہے،یہ فیصلہ اندرونی دباؤ اور فوج کے اندر بڑھتی بے چینی کے باعث کیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، خاص طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف جہاں 250 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ تاہم بھارتی حکومت اور افواج نے ان نقصانات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا تاکہ اندرون ملک سیاسی نقصان اور عالمی سطح پر...
شرکاء جلوس کا کہنا تھا کہ عاشورہ کا جلوس صرف غمِ حسین کا اظہار نہیں بلکہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا عہد ہے، یہ جلوس نسلِ نو کو وہ پیغام دیتا ہے، جو کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین نے اپنے لہو سے تحریر کیا کہ ظلم کے سامنے جھکنا گناہ ہے اور حق کیلئے قربانی دینا فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں آج یومِ عاشورہ کے موقع پر نواسۂ رسول حضرت امام حسین اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں جلوسِ عزا برآمد ہوئے۔ ہیوسٹن اور ڈیلس میں ہونے والے ان جلوسوں میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی، جہاں ہر دل پرسوز، ہر آنکھ اشکبار اور ہر سینہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آج بھی عالم اسلام میں یزیدیت کا نظام غالب ہے اور فلسطین کے نہتے عوام کربلا کے مظالم کو دہرا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام اور حق و صداقت کی سربلندی کے لیے اپنی جان اور اپنے خاندان کی قربانی دی، اور ہمیں اُن کی سنت پر چلتے ہوئے ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، کربلا کا پیغام صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے جو آج بھی فلسطین اور کشمیر میں زندہ ہے۔وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ “آج بھی مسلمانوں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے، فلسطین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کو بین الاقوامی قوانین اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس طرزِ عمل کو روکا نہ گیا تو دنیا کو کسی ممکنہ جوہری سانحے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے امریکا کے حالیہ اقدام کو ’’خطرناک مثال‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خودمختار ملک کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا پائیدار اور...
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ساحلی شہر گوادر، جعفر آباد، نصیر آباد، لورالائی اور حب سمیت متعدد اضلاع میں یوم عاشورہ کا جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ساحلی شہر گوادر، جعفر آباد، نصیر آباد، لورالائی اور حب سمیت متعدد اضلاع میں یوم عاشورہ کا جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گئیں۔ کوئٹہ میں دس محرم الحرام کا جلوس علمدار روڈ سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کی سربراہی میں برآمد ہوا، جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچا۔ جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ بعد ازاں عزادار عزاداری کرتے ہوئے لیاقت بازار سے پرنس روڈ سے، اور میکانگی روڈ سے ہوتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، چھتیں گرنے اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ (Cloudburst) کے باعث شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، جس سے برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، محلہ چاہت میں ایک افسوسناک واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کے والدین اور دو بہن بھائیوں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔محکمہ...
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف اسپتالوں میں کم از کم 80 شہداء اور 304 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ اسرائیل کیجانب سے 18 مارچ کو حماس کیساتھ جنگ بندی توڑنے کے بعد سے اب تک کم از کم 6 ہزار 860 فلسطینی شہید اور 24 ہزار 220 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، کل سے اب تک مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے چند ہفتوں میں امداد کے منتظر 743 فلسطینیوں کو بھی شہید کر دیا۔ اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میں ایک رہائشی مکان پر بم باری کرکے کم از کم 12 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ گذشتہ روز غزہ...
—فائل فوٹو تھرپارکر میں کارونجھر کے پہاڑوں پر سیر کے لیے گئے 11 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔پولیس حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں پھنسے 111 میں سے 10 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ 1 شخص ڈوب گیا۔پولیس حکام کے مطابق رات ہونے کے سبب ڈوبے شخص کی تلاش کا کام روک دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سیاحوں میں سے 4 کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ ریسکیو کیے گئے 7 سیاحوں کا تعلق مٹھی سے ہے۔یہ سب کارونجھر کے پہاڑوں پر تھے کہ بارش ہو گئی، بارش کے کچھ ہی دیر بعد سیلابی ریلہ آ گیا تھا۔
ویب ڈیسک:معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی...
نوٹیفکیشن کے مطابق جب چیف جسٹس ملک سے باہر ہوں یا دستیاب نہ ہوں تو وہ خصوصی کمیٹی تشکیل دے سکتے ہیں، خصوصی کمیٹی جج کی بیماری، وفات، غیر موجودگی یا علیحدگی کی صورت میں ہنگامی طور پر بنچ میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025ء جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس...
بھارتی اخبار دی پرنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے "رائٹرز" کے ایکس اکاؤنٹس کو بھارت میں قانونی تقاضوں کے تحت بلاک کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں رائٹرز کے "ایکس اکاؤنٹس" بلاک کر دیئے گئے۔ بھارتی سرکار بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے سچ دکھانے پر ان کی آواز کو روکنے کے لیے مسلسل پابندیوں کا سہارا لے رہی ہے، حالیہ اقدامات میں بھارت نے رائٹرز کے "ایکس اکاؤنٹس" تک اپنے صارفین کی رسائی محدود کر دی ہےبھارتی اخبار دی پرنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے "رائٹرز" کے ایکس اکاؤنٹس کو بھارت میں قانونی تقاضوں کے تحت بلاک کر دیا گیا ہے۔ دی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت کے دورے کے موقع پر ذمہ داروں سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عمارت بنانے والے بلڈر کے خلاف صرف مقدمہ ہی نہیں بلکہ اسے گرفتار بھی کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کرپٹ ادارہ ہے، اس کے سربراہ اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے، کہا جاتا ہے کہ وہ خطرناک آدمی ہے، اس کو کچھ کہیں گے تو اوپر سے فون آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: لیاری بغدادی میں 60...
پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس کے فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے بعد چین اپنے سفارتخانوں کے ذریعے فرانس کے مشہور رافیل لڑاکا طیاروں کے بارے میں عالمی طور پر شکوک پیدا کررہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی) نے فرانسیسی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین دانستہ طور پر رافیل طیاروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر فرانس کے دفاعی ہتھیاروں کی مارکیٹ کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ خبر کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی کوشش ہے کہ وہ ان ممالک کو رافیل طیارے خریدنے سے روکے جنہوں نے پہلے ہی ان کا آرڈر دیا ہے اور انہیں چینی ساختہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیری نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہوتی ہے بلکہ صحت کے لیے متعدد فوائد کا خزانہ بھی ہے، جدید طبی تحقیقات اور طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ چیری طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور ضدِ سوزش،چیری میں اینتھوکیاننز، پولی فینولز اور وٹامن سی و بیٹا،کیروٹین جیسی مقدار ہوتی ہے جو خلیات کو oxidative stress اور سوزشی عمل سے بچاتی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کےمطابق طبی ڈائٹیشینز ماہرنے چیر ی کوسوزش سے لڑنے والا پھل” قرار دیا ہے جو دل، ذیابیطس اور سرطان جیسے دائمی امراض کا خطرہ کم کرتا ہے ، کھیلوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پٹھوں کے درد کو کم کرنے میں چیری کا جوس یا پاوڈر مؤثر ہے ۔طبی ماہرین کاکہنا تھا کہ 16 میل...
بھوپال (نیوز ڈیسک)بھارت میں 15 ہزار کروڑ کے اثاثے اب کسے ملیں گے؟ ہائی کورٹ نے مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔ بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کا 15 ہزار کروڑ کے اثاثوں سے محرومی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش (ایم پی) کی ہائی کورٹ نے سیف علی خان اور اُن کے اہلِ خانہ کو بھوپال میں 15 ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کا مالک قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔ عدالت نے اس جائیداد کو دشمن کی جائیداد قرار دے دیا، یہ اثاثے بھوپال کے مسلمان نواب کے تھے، اُن کی بیٹی سابق پاکستانی سیکریٹری خارجہ شہریار محمد خان کی والدہ ساجدہ سلطان پاکستان چلی آئی تھیں۔ ساجدہ...
سٹی 42: ملک بھر سے عاشورہ کے جلوس ختم ہوگئے ملک بھر سے عزاداروں نے مجالس و جلوسوں میں شرکت کی اور حضرت امام حسین کو پرسہ دیا ملک بھر سے عاشورہ کے جلوس نکلے جس میں ہزاروں عزا داروں نے شرکت کی ، ہر شہر میں سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا ، نیاز امام حسین ، ٹھنڈے پانی اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں ، عزاداروں نے ماتم کیا ، زنجیر زنی بھی کی ،شہادت امام حسین پر اپنے غم کا اظہار کیا نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں حیدر آباد حیدرآباد میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس اپنے اختتامی مقام امام بارگاہ کربلا دادن شاہ پہنچ...
شیو سینا لیڈر نے کہا کہ ہندی کے نفاذ کے خلاف انکے موقف کا مطلب ہے کہ وہ نہ تو ہندی بولیں گے اور نہ ہی کسی کو ہندی بولنے دینگے، لیکن مہاراشٹر میں ہمارا موقف ایسا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تین زبانوں کی پالیسی کی مخالفت کرنے والے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایم کے اسٹالن اس پالیسی کو بی جے پی کی "ہندی مسلط کرنے" کی کوشش قرار دیتے ہیں اور اس کے خلاف طویل عرصے سے آواز اٹھا رہے ہیں۔ ممبئی میں "وائس آف مراٹھی"...
فرانس کے فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے بعد چین اپنے سفارتخانوں کے ذریعے فرانس کے مشہور رافیل لڑاکا طیاروں کے بارے میں عالمی طور پر شکوک پیدا کررہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے فرانسیسی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین دانستہ طور پر رافیل طیاروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر فرانس کی دفاعی ہتھیاروں کی مارکیٹ کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ خبر کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی کوشش ہے کہ وہ ان ممالک کو رافیل طیارے خریدنے سے روکے جنہوں نے پہلے ہی ان کا آرڈر دیا ہے اور انہیں چینی ساختہ لڑاکا طیارے خریدنے...
سی پی او آفس کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں، مجالس اور عوامی مقامات پر فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم، آئی جی بلوچستان معظم جاں انصاری اور اعلیٰ حکام نے سی پی او آفس کا دورہ کیا اور یوم عاشورہ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام کو سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ اور حکام نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم D3C مانیٹرنگ روم کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے...
پیرس: فرانس کی فوج اور انٹیلیجینس ایجنسی نے مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے دوران رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد فرانسیسی ساختہ طیاروں کی گرتی ہوئی مانگ پر ردعمل دیتے ہوئے چین پر الزامات عائد کردیے ہیں جبکہ چین نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ خبررساں ادارے فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی فوج اور انٹیلیجینس عہدیداروں نے کہا ہے کہ چین نے مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد اپنے سفارت خانوں میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کی کارکردگی کے حوالےسے شکوک پھیلانے کے لیے نئی تعیناتیاں کی ہیں تاکہ طیاروں کی شہرت اور فروخت میں کمی ہو۔ فرانس کی انٹیلیجینس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین...
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ امام حسین (ع) کی مثالی زندگی، تعلیمات، راست بازی، ناانصافی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہر دور میں گونجتی ہے اور نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج یوم عاشورا کے موقع پر پورے بھارت میں عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ عزاداران بھارت کے مختلف شہروں اور قصبوں میں کربلا کے شہداء بالخصوص حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے سڑکوں پر جلوس کی شکل میں نکلے۔ اس موقع پر بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینیئر لیڈروں راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے عاشورا کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر...
خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ نے اسلام کی حفاظت کے لیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ اہلِ فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ یومِ عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں۔
بلال یاسین—فائل فوٹو وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ بلال یاسین نے اندرونِ لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہنگامی انتظامات کو خود وزیرِ اعلیٰ مریم نواز مانیٹر کر رہی ہیں۔وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈی سی آفس میں قائم مانیٹرنگ روم میں بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ایک ہزار 585 کیمروں کی مدد سے 10 ویں محرم کے جلوسوں کی ماںیٹرنگ کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین یوم عاشور تھا جس میں سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹادی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز شریف کی نگرانی میں پنجاب بھر میں محرم کے پرامن انعقاد کا مرحلہ مکمل، جلوس امام بارگاہوں میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بہترین انتظامات پر سلمان رفیق سمیت متعلقہ وزرا، اداروں سمیت تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں پرامن ترین محرم منعقد ہوا، سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی۔ وزیر اعلی نے سیکریٹری ہوم پنجاب، متعلقہ وزارتوں کے تمام سیکریٹریمز...
چین نے بھارت پاکستان تنازع کے بعد رافیل کی فروخت متاثر کرنے کے لیے مہم چلائی: فرانس WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز پیرس: فرانس کے فوجی اور انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چین نے مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ جھڑپوں کے بعد فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیاروں کے بارے میں شبہات پھیلانے کے لیے اپنے دفاعی اتاشیوں کو مختلف سفارت خانوں میں تعینات کیا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ چین کا مقصد رافیل کی ساکھ اور فروخت کو متاثر کرنا تھا اور خاص طور پر انڈونیشیا جیسے ممالک کو اس کی مزید خریداری سے روکنا تھا۔فرانسیسی انٹیلی جنس رپورٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔لیاری کے بغدادی علاقے میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جب کہ ایک زخمی تاحال زیر علاج ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والی آخری لاش نوجوان زید کی تھی۔
اسلام آباد:نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں یوم عاشورہ منایا گیا، تمام جلوس پُرامن طور پر اپنے مقامات کو پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کربلا کے شہدا کی یاد میں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے علاقوں میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ملک بھر میں جلوسوں کے روٹ پر غیر ضروری آمد و رفت کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا تھا جبکہ موبائل فون سروس اور دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی تھی۔ کراچی میں دو روز کیلیے ڈبل سواری پر...
بھارت میں رائٹرز کے ’ایکس اکاؤنٹس‘ بلاک کر دیئے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی :بھارت میں رائٹرز کے ’ایکس اکاؤنٹس‘ بلاک کر دیئے گئے۔بھارتی سرکار بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے سچ دکھانے پر ان کی آواز کو روکنے کے لیے مسلسل پابندیوں کا سہارا لے رہی ہے، حالیہ اقدامات میں بھارت نے رائٹرز کے ’ ایکس اکاؤنٹس ’ تک اپنے صارفین کی رسائی محدود کر دی ہے۔بھارتی اخبار دی پرنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے ایکس اکاؤنٹس کو بھارت میں قانونی تقاضوں کے تحت بلاک کر دیا گیا ہے۔دی پرنٹ کے مطابق بھارت میں رائٹرز اور رائٹرز ورلڈ کے اکاؤنٹس تک صارفین کی رسائی...
ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے یوکرین کے 120 ڈرونز مار گرائے ہیں، جن میں سے اکثر سرحدی علاقوں میں گرائے گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ یوکرین کے ڈرون حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور 120 ڈرونز کامیابی سے گرا دیے گئے ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ رات کو گرائے گئے ڈرونز میں سے 30 سے زائد مغربی بریانسک ریجن، 29 کرسک ریجن اور 17 بلگورود میں گرائے گئے ہیں، ان تمام علاقوں کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مزید 18 ڈرونز اوریول ریجن میں گرائے گئےہیں، جس کی سرحد کرسک...
—جنگ فوٹو کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا، جس کے بعد مشینری روانہ ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئی ہیں، آخری لاش نوجوان لڑکے زید کی نکالی گئی۔ ریسکیو اداروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، اس کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی گئی، جو اب روانہ ہو گئی ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، 11 زخمیوں میں 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 1 مریض اب بھی زیرِ علاج ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، چیف فائر...
دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کو متعارف کروانے سے قبل ٹرائل کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والی کمپنی Pony.ai کے ساتھ ایمریٹس میں خود سے چلنے والی گاڑیوں کے پائلٹ ٹرائلز شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ٹرائلز اس سال کے آخر میں شروع ہونے والے ہیں جو کہ 2026 میں متعارف کروانے کے لیے مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کے کمرشل سروس کی بنیاد رکھی جائے گی۔ یہ تعاون دبئی کی سمارٹ سیلف ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ کی حکمت عملی میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد 2030 تک...
پاکستان چیمپئنز نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اپنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوگا۔ فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ‘ہم عماد وسیم کا پاکستان چیمپئنز میں خیرمقدم کرتے ہیں — ایک آل راؤنڈر جو جذبہ، تجربہ اور کارکردگی کا مجموعہ ہے۔’ یہ بھی پڑھیے: سکندر رضا کو پیسوں کے لیے کھیلنے کا طعنہ دینے پر عماد وسیم تنقید کی زد میں 36 سالہ عماد وسیم 36 سالہ اب تک394 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور اس دوران 75 مرتبہ قومی ٹیم کی نمائندگی بھی...
تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائے سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ لڑکے کو منشیات سے بھرے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا ہے، جہاں وہ تقریباً مکمل تنہائی میں پرورش پا رہا تھا، اور صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرنا سیکھا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق تھائیگر کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسکول پرنسپل اور مقامی سماجی کارکنوں کی اطلاع پر حکام نے لڑکے کو ایک بوسیدہ لکڑی کے مکان سے بازیاب کیا، جہاں وہ 6 کتوں کے ساتھ گندگی میں رہ رہا تھا۔ قانونی وجوہات کی بنا پر لڑکے کو ’بچہ اے‘ کہا جا رہا ہے، وہ 2 سال سے اسکول نہیں گیا تھا، اس کی ماں، جو کہ منشیات کی عادی ہے، روزانہ کئی گھنٹوں کے...
امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا امپورٹڈ باتھ ٹب پر ڈیوٹی 16 فیصد، امپورٹڈ باتھ واشنگ ٹینک پر ڈیوٹی 24 فیصد کردی ،نوٹیفکیشن جاری عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم، لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروز اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے...
بھارت نے پاکستان سے جھڑپوں میں شکست کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کا فیصلہ کرلیا ڈرونز، پرزہ جات، سافٹ ویٔر، اینٹی ڈرون سسٹمز اور دیگر متعلقہ خدمات کی تیاری شامل ہوگی بھارت نے پاکستان سے کشیدگی کے بعد 234 ملین ڈالر کے ڈرون منصوبے کا اعلان کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق بھارت نے حال میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں شکست کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں بھارت نے مقامی سطح پر ڈرونز کی تیاری کے لیے 234 ملین ڈالر کا نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔یہ منصوبہ آئندہ تین برسوں میں مکمل ہوگا اور اس کا مقصد دفاعی اور شہری استعمال کے لیے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی مقامی پیداوار...
عمارت گرنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ، غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کراتا ہے، علی خورشیدی ایس بی سی اے اور دیگر اداروں میں آج بھی سسٹم ایم کیو ایم کے ماتحت ہے ، سعدیہ جاوید کا رد عمل لیاری عمارت سانحے پر سیاست عروج پر ہے، ایم کیو ایم اور سندھ حکومت نے حادثے کے سلسلے میں ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا دیے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمارت گرنے کی ذمہ دار صرف سندھ حکومت ہے، غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کراتا ہے، گارنٹی سے کہتا ہوں آگے مزید ایسے واقعات ہوں گے۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ...
ایجبیسٹن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ایجبیسٹن ٹیسٹ میں بھارتی کپتان شبھمن گل نے ناقابلِ یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیلیں، یوں 430 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر، کوہلی اور گواسکر کے کئی بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ بھارتی کپتان شبھمن گل نہ صرف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ڈبل سینچری اور 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بنے، بلکہ وہ دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میں 400 سے زائد رنز بنائے۔ ان سے آگے صرف انگلینڈ کے گراہم گوچ ہیں جنہوں نے 1990 میں 456 رنز بنائے تھے۔ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ #ShubmanGill اور #دل_دل_گل ٹرینڈ کرنے لگے ہیں۔...

غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تازہ ترین سلسلے میں مختلف فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 78 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 12 امداد کے متلاشی شہری بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے علاقے فلسطین اسٹیڈیم کے شمال میں بے گھر افراد پر صیہونی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کچھ افراد لاپتہ ہیں، بمباری سے زمین میں ایک بڑا گڑھا بن گیا جس میں کپڑے اور نائیلون سے بنے متعدد خیمے اور ان میں رہنے والے شہری دفن ہوگئے۔خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023ء سے جاری وحشیانہ جنگ اب تک 56,300 سے زائد فلسطینیوں کی جان لے چکی...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔نارووال میں یومِ عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امامِ عالی مقام رضی اللّٰہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی شہادت سے دنیا میں عظیم مثال قائم کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام کے مقدس مہینے میں جہاں دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں، وہیں پاکستانی فنکار بھی نوحہ خوانی کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں، کئی معروف فنکاروں نے اپنی آواز میں نوحے پڑھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ محرم مسلمانوں کے لیے سب سے اہم مہینوں میں سے ایک ہے، اس مہینے میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔ ابتدائی دس دن مجالس سے بھرپور ہوتے ہیں، جہاں مسلمان امام حسین رضی اللہ عنہ کی امت کے لیے دی گئی قربانیوں کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں۔ امام...
لاہور:معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔ گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے، اور ہر بل کے ساتھ یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر کب تک یہ سلسلہ...
پشاور:چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے بعد حکومت نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایئر ایمبولینس کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ شہاب علی شاہ...
امریکی فوج نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیڈمنسٹر، نیو جرسی میں واقع گالف کلب کے اوپر عارضی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک طیارے کو روک گیا۔ فضائی حدود کی اس خلاف ورزی کے وقت امریکی صدر بیڈمنسٹر میں موجود تھے، اس موقع پر طیارے کو سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی فضائیہ کے ایف-16 نے کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران، اسرائیل کشیدگی: قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے جنگ بندی تک کیا کچھ ہوا؟ حکام نے کہا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:39 بجے پیش آیا، ہفتے کے روز یہ علاقے میں فضائی حدود کی 5ویں بار خلاف ورزی تھی۔ فوجی حکام کے مطابق...

مرکزی جلوس یوم عاشور، آئی ایس او کراچی کے تحت مولانا شہنشاہ نقوی کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام
عزاداران سید الشہداءؑ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او نے کہا کہ امریکا کی منافقت عالمی بدامنی کی جڑ ہے، جسے ہر حال میں ختم کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ممکن ہے، جب تمام عالم اسلام یزید وقت کے خلاف متحد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر مصائبِ روزِ عاشورا پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی انسانیت کی رہنمائی کا چراغ ہے اور کربلا کا پیغام وقت کے یزیدوں کے...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے عاشورہ کے موقع پر مجلسِ عزا میں شرکت کی جو ان کے دفتر اور رہائش کے قریب واقع ایک مسجد میں منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: ’دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘، امریکی حملوں کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا پہلا ردعمل ایرانی سرکاری ٹی وی پر جاری ایک کلپ میں سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کو حاضرین کے سامنے ہاتھ ہلاتے ہوئے دکھایا۔ حاضرین نے ان کے داخلے پر کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ یہ تقریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت...
دیرلوئر(نیوز ڈیسک)دیر لوئر میں درگئی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ ہیروشاہ خوڑعبور کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 افراد پانی میں بہہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ مقامی رضاکاروں کی واٹرسرچ آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونیوالوں میں پچاس سالہ خاتون اور بارہ سالہ عبدالسلام شامل ہیں۔ دوسری جانب پشاور اور اس کے گرد و نواح میں تیز بار ش کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شدید گرمی اور حبس کے بعد صبح سویرے بارش ہوئی جو بعد میں تیز بارش میں بدل گئی۔ مزیدپڑھیں:دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے...
لندن: انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا...
کراچی ( اوصاف نیوز )لیاری سانحہ پر بہت دکھی ہوں ۔ ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوجائے گا۔ ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا 480سے زائدبلڈنگ خطرناک قرار دی گئی ہیں۔ کل والی بلڈنگ اجازت کے بغیر بنی ہے ۔ ان کو سزا دیں گے۔ ہمار ی پہلی کوشش تھی کہ لوگوں کوزندہ نکالیں۔ بلڈنگ گرنے کے حوالے سے کل تفصیلی میٹنگ کریں گے۔ متاثرہ بلڈنگ کے حوالے سے جوبھی ملوث ہوا اس کو سزا دی جائے گی۔کراچی میں لیاری ریسکیو آپریشن جاری۔ بچی اور14 سالہ لڑکے کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مرنے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔ 9 خواتین 14 مرد وں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ملبے میں مزید افراد...
لاہور ( اوصاف نیوز )امام حسین ؓ کا پیغام صرف ایک عقیدہ نہیں پوری انسانیت کے ضمیر کی آواز ہے۔ باطل کے سامنے خاموشی نہیں بلکہ حق کیلئے ڈٹ جانا ہی اصل وفا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو۔ کہا پنجاب حکومت نے عزاداری کے پرامن و باوقار انعقاد کیلئے تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔ محرم الحرام پرامن وامان کیلئے ہر ایک کا کردار اہم ہے۔ پنجاب حکومت نے جلوسوں ۔ مجالس کی سیکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کئے۔ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے مکمل لاتعلقی اختیار کی جائے مزید پڑ ھیں :بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش
کراچی،ایڈنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے علی یار کے پہلے قدموں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ جذباتی لمحہ شاہین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے علی یار اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے ہیں جبکہ شاہین، ان کی اہلیہ انشاء آفریدی، سسر شاہد آفریدی سمیت قریبی اہل خانہ اس خاص موقع پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ویڈیو سکاٹ لینڈ کی ایک سرسبز وادی میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں شاہد آفریدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گئے ہیں جس کا وی لاگ انہوں نے...
ریوڈی جنیرو : چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے یونان کے شہر رہوڈز میں یونان کے نائب وزیر اعظم کوسٹس چیٹ زیداکس سے ملاقات کی۔اتوار کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ، چین اور یونان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال چین اور یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ منائیں گے۔ چین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کی مضبوط حمایت جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے یونان کے...
بیجنگ : متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق اور منظوری کے ساتھ، چینی وزارت خزانہ نے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد کیے جانے والے کچھ طبی آلات پر متعلقہ اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کے روز چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کمیشن نے 20 جون 2025 کو اپنی طبی آلات کی عوامی خریداری میں چینی کمپنیوں اور مصنوعات پر پابندیاں متعارف کروائیں اور عوامی خریداری کے شعبے میں چینی کمپنیوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا جاری رکھا ۔ چین نے دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ اختلافات کو بات...
ریو ڈی جنیرو : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔اتوار کے روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور برازیل کے تعلقات اس وقت تاریخ کے بہترین دور میں ہیں اور دونوں فریق ایک مزید منصفانہ دنیا اور پائیدار چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں صدر لولا کے دورہ چین کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کو گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے پر اہم اتفاق رائے کیا تھا۔ چین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں 6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی ممکن بنائی جائے گی۔توانائی کے شعبے میں استحکام کیلئے ایس آئی ایف سی کی براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے، سیلز ٹیکس میں اصلاحات، پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ اور ڈیزل کی درآمدات پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔پالیسی ترمیم کا مقصد براؤن فیلڈ ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے منصوبوں کی بحالی ممکن بنانا ہے، ریفائنریز کو 7 سال کیلئے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت پر غور اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ متوقع...
خامنہ ای کی اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلی بار عاشورہ پر عوامی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد تہران میں محرم الحرام کے حوالے سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت کی ہے۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق 85 سالہ رہنما کی ایک ویڈیو سرکاری میڈیا پر نشر کی گئی، جس میں درجنوں افراد کو عاشورہ کے موقع پر تقریب میں شریک دیکھا گیا، فوٹیج میں خامنہ ای کو ہجوم کی طرف ہاتھ ہلاتے اور سر ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ مسجد میں داخل ہوئے تو حاضرین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے۔...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو روک...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے طول و عرض میں کربلا کی یاد میں اہل تشیع بھائی عزت و احترام کیساتھ اس قربانی کی یاد کو منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب باطل اور حق و سچ کی قوتیں آمنے سامنے ہوئیں، امام حسین نے اسلام کی حفاظت کیلیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔ اسوقت غزہ میں کر بلا برپا ہے، آج بھی...
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ایک بیان میں جین میریٹ نے کہا کہ لیاری سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ لمحہ دکھ اور یکجہتی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کام کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ کراچی: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئیریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں سے مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2...
بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ، چین کا جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اتوار کو اپنی 90ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر دنیا میں امن کی دعا کی جب کہ چین نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ اُن کے جانشین کے تعین کا حتمی اختیار بیجنگ کے پاس ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہمالیہ کے جنگلات میں واقع بھارتی مندروں سے سرخ لباس میں ملبوس راہبوں اور راہبات کی صدائیں گونجتی رہیں، دلائی لاما اور ہزاروں تبتی باشندے 1959 میں چینی افواج کے ہاتھوں لاسا میں بغاوت کچلے جانے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں۔...
یوم عاشور: ملک بھر میں مجالس عزا، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کا ذکر اور شہدائے کربلا کی عظمت کو اجاگر کیا جا رہا ہے، عزاداروں کی جانب سے غم حسین میں نوحہ خوانی اور عزاداری کی جا رہی ہے۔لاہورلاہور...
یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور عوام کی بدترین حالت کے پیشِ نظر بانی تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایک پرامن عوامی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔محمد عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انقلاب خون سے نہیں، قانون سے آئے گا۔ ہماری جدوجہد کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ ظلم، ناانصافی، اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر پاکستانی کو انصاف، سستی تعلیم، صحت اور زندگی گزارنے کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ انقلاب اُس وقت آئے گا،...
آسٹریلوی اداکار جولیان میک موہن، جو ’نپ/ٹک‘، ’چارمڈ‘ اور ’فنٹاسٹک فور‘ جیسی مشہور فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد 2 جولائی 2025 کو 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ میک موہن آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سر ولیم میک موہن کے بیٹے تھے۔ ان کی اہلیہ کیلی میک موہن نے 4 جولائی کو اس المناک خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ جولیان 2 جولائی کو فلوریڈا کے شہر کلیئرواٹر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ کینسر کی مخصوص قسم کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ جولیان کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ’’میں اپنے دکھ بھرے دل کے ساتھ...
پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ویلاگ میں ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر سوال اٹھا دیے۔ بشریٰ انصاری نے نہ صرف ہانیہ کےلیے بھارتیوں کے منفی ردعمل کو نشانہ بنایا بلکہ جاوید اختر اور نریندر مودی کو بھی نہیں بخشا۔ ہانیہ عامر اس وقت بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم ’سردار جی 3‘ کی وجہ سے چرچوں میں ہیں، بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہانیہ کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہانیہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہے جو ہر حالات میں اپنے کام سے مخلص ہے۔ گرمی ہو یا سردی، وہ اپنی پرفارمنس سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔‘‘ بشریٰ نے بھارتی مداحوں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے، فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں، پاک بھارت جنگ میں مودی کا تکبر اور سندور اجڑا۔
پنجاب میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 13 شیر برآمد کر لیے، جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں 22 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، ایک احاطہ سیل اور 3 مقدمات درج کیے گئے۔ گوجرانوالا سے 4 اور فیصل آباد سے 2 شیر تحویل میں لیے گئے، جبکہ ملتان میں 3 شیر برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور 2 مقدمات درج ہوئے۔ مزید پڑھیں: کیپٹن کرنل شیر خان کو ان کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت اور افواج سلام پیش کرتی ہیں، آئی ایس...