کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کراچی:
کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ نے یارو کے علاقے میں ٹویوٹا گاڑی سے 40 عدد خالص چاندی کی اینٹیں اور 36 عدد بسکٹ برآمد کرکے کروڑوں مالیت کی چاندی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ضبط شدہ چاندی اور گاڑی کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی نے آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی برآمد کرلی، دو مسافر بسوں سے برآمد ہونے والی چاندی کی مالیت دو کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تیسری کارروائی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ خورکھیرہ نے کی جس میں ایک ٹویوٹا کرولا گاڑی سے 25 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی برآمد ہوئی۔
کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے برآمد ہونے والی چاندی اور اسمگلنگ میں استعمال گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلگت میں قتل کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
ایس ایس پی گلگت نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد آباد دنیور سے ایک نامعلوم نعش کی اطلاع ملی جس کی شناخت بعد ازاں تھور کے رہائشی عبد الحفیظ کے طور پر ہوئی۔ کیس کی نوعیت نہایت نازک تھی اور اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں قتل کے ایک کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے ایک حساس اور پیچیدہ قتل کیس کو بروقت حل کر کے نہ صرف اصل ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ اس کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی گلگت نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد آباد دنیور سے ایک نامعلوم نعش کی اطلاع ملی جس کی شناخت بعد ازاں تھور کے رہائشی عبد الحفیظ کے طور پر ہوئی۔ کیس کی نوعیت نہایت نازک تھی اور اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی کی گئی۔ تاہم ایس ایچ او امتیاز حسین نے بہترین حکمتِ عملی، تجربے اور باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں مرکزی کردار مقتول کی بیوی اور اس کا آشنا جگلوٹ کا رہائشی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کو محمد آباد میں پھینک کر ثبوت مٹانے اور رخ موڑنے کی کوشش کی تھی، مگر دنیور پولیس نے نہ صرف اصل حقیقت تک رسائی حاصل کی بلکہ چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لا کھڑا کیا۔