افغانستان سے 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
افغانستان سے 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
کسٹمز حکام کے مطابق پشین کے علاقے یارو چیک پوسٹ کے قریب گاڑی سے 50 کلو گرام چاندی برآمد کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق چاندی افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی، جس کی مالیت 3 کروڑو روپے سے زائد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گلیات میں پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کیلئے امتحان بن گیا
5 روز قبل گلیات کے علاقے سے مقامی افراد کی مدد سے پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کے لیے امتحان بن گیا۔
تیندوے کو تا حال قدرتی ماحول میں واپس نہیں چھوڑا جا سکا ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوا بدستور بپھرا ہوا ہے، خونخوار ہونے کے باعث وہ کسی کو بھی کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ایسی حالت میں تیندوے کو فوری جنگل میں چھوڑنا ممکن نہیں۔
تیندوے کی چند دن مزید نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اسے سفاری پارک یا چڑیا گھر منتقل کرنے کا آپشن بھی زیرِ غور ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوا مکمل تندرست ہے اور اسے گوشت سمیت مناسب خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔