سوات: مدرسے کے طلبہ کی وین الٹ گئی، 11 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
دیر(اوصاف نیوز)سوات میں مدرسے کے طلبہ کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے کیدام میں منی وین کو حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ کیدام میں تیز رفتار وین الٹ گئی جس میں مدرسے کے طلبہ سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 11 طلبہ زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ بٹ خیلہ سے چھٹی پر اپنے گھر کالام جارہے تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔
برکس سربراہی اجلاس: بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا،پہلگام واقعہ میں پاکستان کا نام شامل نہ کرسکا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نارووال سے آنے والی لاثانی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
ریلوے ذرائع کےمطابق 125 اپ لاثانی ایکسپریس ٹرین نارووال سے لاہور آ رہی تھی کہ بدوملہی قریب ایک بوگی کے پہیے پٹری سے اتر گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع نارووال سے آنے والی لاثانی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 125 اپ لاثانی ایکسپریس ٹرین نارووال سے لاہور آ رہی تھی کہ بدوملہی قریب ایک بوگی کے پہیے پٹری سے اتر گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرین آہستہ ہونے کے باعث حادثے سے محفوظ رہی جب کہ اس دوران ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔