حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کا آج 26 واں یومِ شہادت
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 26 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔
لالک جان شدید زخمی ہونے کے باوجود مورچے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور پوری قوم کو لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے، ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
لالک جان شہید کا جذبہ آج اور آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکا سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں ہوا، جہاں پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکا کسی بیرونی حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ اندر موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ نے اسلحہ خانے میں موجود دیگر گولہ بارود کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث مزید دھماکے ہوئے اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانے میں موجود تمام ملزمان کو فوری طور پر سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ تھانے اور اردگرد کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو دہشت گردی کا نتیجہ قرار نہیں دیا گیا۔