حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)معرکہ کارگل میں نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے جنت نظیر علاقہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے انہوں نی1999ء میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے جونیئر افسر کی حیثیت میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں حصہ لے کراپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔
حوالدار لالک جان کی مادری زبان کھوا رتھی لیکن انہیں برشسکی اور شیناز زبانوں پر بھی عبور حاصل تھاوہ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے آخری فوجی ہیں۔وہ7جولائی 1999ء کو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی افغانستان کو شکست، سیریز بنگلادیش کے نام
بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی افغانستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔
ابراہیم زادران 38 اور رحمان اللہ گُرباز 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے نسوم احمد اور رشاد حسین نے دو، دو جبکہ شورفل الالسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بنگلادیش نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
شمیم حسین 33، ذاکر علی 32 اور نورالحسن ناقابل شکست 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
https://x.com/ESPNcricinfo/status/1974173672106520708
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے چار، راشد خان نے دو جبکہ مجیب الرحمان اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔