مون سون بارشوں کے حوالے سے ہر ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری کی زیر صدارت ان کے دفتر میں پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ حالیہ الرٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو آفیسر، پولیس، رینجرز، تعلیم، صحت، لوکل گورنمنٹ، سیپکو، سوئی گیس، ٹاؤن کمیٹی، سی ایم او، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر یو این او اور ضلع کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے کہا کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر ہر طرح سے عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہو گی، اس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر بلایا جائے اور جو پمپنگ اسٹیشن خراب ہوں ان کی فوری مرمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ پانی کہیں بھی کھڑا نہ ہو۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ تیاریاں جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور اپنے اپنے پلان بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا آسانی سے سامنا کیا جا سکے۔ اگر اس سلسلے میں کوئی تشویش ہے تو مجھ سے رابطہ کریں تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے میونسپل کمیٹی ریونیو آفیسر ایم ایس ڈی پی ساگر نے کہا کہ ہمارے پاس 23 پمپنگ اسٹیشن ہیں جو تمام ریڈی پوزیشن میں ہیں۔ جبکہ ہمارے پاس پمپنگ اسٹیشن کے علاوہ متبادل بھی موجود ہیں اور مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر واجد علی نے کہا کہ ہم نے مون سون کے حوالے سے مکمل تیاریاں کر لی ہیں اور ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ جبکہ اسپتالوں میں 24 گھنٹے ایمرجنسی نافذ ہو گی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر یو این او وسیم اختر نے کہا کہ ہمیں وقتاً فوقتاً مون سون کی بارشوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ ہم اپنی این جی اوز کو آگاہ کر سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے حوالے سے بارشوں کے نے کہا کہ
پڑھیں:
نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی:نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔