اسد عمر کے بیان پر خواجہ آصف کا ردِ عمل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو بڑی جلدی یاد آیا کہ بجٹ پر نمبر کون پورے کرتا تھا۔ اسد عمر خود وزیر خزانہ تھے ۔ بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں ان کے بہت بڑے جیالے تھے۔ پھرمصلحتوں کے شکار ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئیٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسد عمر کو بڑی جلدی یاد آ گیا کہ بجٹ پر نمبر کون پورے کرتا تھا، حالانکہ وہ خود اس وقت وزیر خزانہ تھے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسد عمر بانی پی ٹی آئی کے اقتدار کے دنوں میں ان کے بڑے جیالے سمجھے جاتے تھے اور اسمبلی میں ان کا دفاع کرتے نہیں تھکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں اسد عمر بھی مصلحتوں کے شکار“ ہو گئے اور خود کو اس سیاست سے علیحدہ کر لیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی سچائیاں اس وقت یاد آتی ہیں جب اقتدار سے فاصلہ پیدا ہو جاتا ہے اور یہی کچھ اب اسد عمر کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف کہا کہ
پڑھیں:
غزہ بھی آج کربلا بنا ہوا ہے:خواجہ آصف
ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ بھی آج کربلا بنا ہوا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول ﷺ قربان ہو گئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج غزہ بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، غزہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکا رہا۔
نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔
خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔