ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں دفاعی تعاون پر پیش رفت اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے جدید تربیت اور ایروسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔ترک وزیر دفاع نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر ملک بھیجنے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے دفاعی تعاون مزید بڑھانے کیلئے صنعت کی سطح پر اشتراک کی خواہش کااظہار کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ترک وزیر دفاع
پڑھیں:
ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔