سیاسی اختلافات ایک طرف: وزیراعلیٰ کے پی، گورنر اور امیر مقام کی قہقہوں بھری ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کو ملاقات کا یہ موقع چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ملا۔
تقریب کے بعد ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی شامل ہو گئے۔ ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار رہا، اور تینوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔
خیبر پختونخوا میں بڑی ڈویلپمنٹ
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات
چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد علیحدہ ملاقات انتہائی اہم ہے pic.
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) July 8, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز و مزاح بھی کیا گیا۔ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے والے گورنر اور وزیراعلیٰ نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، جس پر امیر مقام نے دونوں کے خوشگوار موڈ پر ’ماشاءاللہ‘ کہا، اور تینوں رہنما ہنس پڑے۔
اس موقع پر امیر مقام نے کہاکہ آپ دونوں کو اچھے موڈ میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، جس پر گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میرے مہمان ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت سے متعلق بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ بھی گورنر کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امیر مقام سیاسی اختلافات علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی قہقوں بھری ملاقات گورنر خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وفاقی وزیر امور کشمیر وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاسی اختلافات علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی قہقوں بھری ملاقات گورنر خیبرپختونخوا وزیراعلی خیبرپختونخوا وفاقی وزیر امور کشمیر وی نیوز
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔