سانحہ لیاری، گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80گزکا پلاٹ ،بے گھر افراد کو راشن فراہم کرنے کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ اور بے گھر افراد کو راشن فراہم کرنے کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے،سندھ حکومت کی طرف سے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے،عمارت گرنے کے سانحہ پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے،اچانک پوری عمارت بیٹھ گئی، لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا،ان کاکہناتھا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائےگی،لیاری کےعوام کو مایوس نہیں کروں گا، ایوان میں آواز اٹھاؤں گا، اپنے بھائیوں کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے،جن کی عمارتیں خالی ہورہی ہیں وہ بھی ہم سے رابطہ کریں۔
زیر حراست ملزم کا انٹرویو قابل قبول شہادت نہیں، سپریم کورٹ
گورنر سندھ نے کہاکہ ڈی جی ایس بی سی اے کو برطرف کیا گیا ہے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کا چہرہ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا،نظام بدلنا ہوگا۔
کامران ٹیسوری نے کہاکہ سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80گزکا پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ سرکاری رہائشی سکیموں میں تاخیر کی وجہ سےشہری پورشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں،جو خاندان بے گھر ہوئے انہیں گورنر ہاؤس سے راشن فراہم کیاجائے گا،گورنر سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت نے گزشتہ 20سال میں کسی رہائشی منصوبے میں ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا،سکیم 42تیسر ٹاؤن میں بیس سال سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔
وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہاکہ
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔