محسن نقوی کی شرجیل میمن کی رہائش گاہ آمد، محرم میں سندھ حکومت کے انتظامات پر خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
کراچی:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں شرجیل انعام میمن نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مجموعی سیاسی منظرنامے، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات اور قومی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے، قومی یکجہتی اور عوامی مفاد کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو باہم مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔