کراچی میں لوڈشیڈنگ، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی، کے الیکٹرک اور نیپرا کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر ہونے والی شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، عدالت نے کے الیکٹرک، نیپرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو ذاتی حیثیت میں 25 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جسٹس فیصل کمال عالم کی سربراہی میں ریگولر بینچ نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت جسٹس فیصل نے کہایہ کیس شاید آئینی بینچ کے سامنے جانا چاہیے تھا لیکن ہم شہر کے حالات سے واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کیسے کی جا رہی ہے۔
درخواست گزاروں کے وکیل محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک اپنی پالیسی کے برخلاف علاقوں میں 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہا ہے، جس سے عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہم عدالت سے صرف ڈیکلریشن چاہتے ہیں، کوئی عبوری حکم نہیں مانگ رہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا کو شکایت دی گئی تھی مگر تاحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، نیپرا نے 2 اپریل 2023 کو واضح طور پر کے الیکٹرک کے لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی لوڈشیڈنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کہ بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جن علاقوں میں لوگ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں وہاں بھی لائن لاسز کے تناسب سے بلا جواز لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جو شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
وکیل نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت آئین کے تحت شہریوں کو بجلی کی فراہمی اور پیداوار کی ذمہ دار ہے، اور عدالتیں پہلے بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ بجلی عوام کا بنیادی حق ہے، کے الیکٹرک آئینی اور قانونی ذمہ داریاں نبھانے سے انکاری ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیپرا کو ہدایت دی جائے کہ وہ کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، خاص طور پر موجودہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی فراہمی کی معطلی ناقابل برداشت ہے۔
سماعت کے بعد عدالت نے کے الیکٹرک، نیپرا اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت کی آئندہ سماعت اہم پیش رفت کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک
پڑھیں:
اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشیداقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اعظم سواتی کو آف لوڈ کیاگیا، اعظم سواتی کے خلاف جتنے کیسز ہیں، وہ عدالت میں خود پیش ہورہے ہیں،اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے، درخواست گزار اپنے تمام اثاثے چھوڑ کر جا رہے ہیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کے پی میں 21جولائی کو سینیٹ الیکشن ہے اور اعظم سواتی امیدوار ہیں،اعظم سواتی سینیٹ الیکشن سے پہلے واپس آئیں گے، عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
بھارتی کپتان شبمن گل کی چھوٹی سی غلطی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو مصیبت میں ڈال دیا
مزید :