کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کراچی میں جو کچھ کیا جا رہا ہے سب سمجھتے ہیں۔ عدالت نے کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔

لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر کے الیکٹرک اور دیگر کو سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیپرا کے ریجنل ہیڈکو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں لائن لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ 

جسٹس فیصل کمال عالم نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کس طرح ہورہی ہے، ہم اس شہر میں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں۔ کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کررہا ہے سب سمجھتے ہیں۔ شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، مگر یہ کیس آئینی بینچ کے سامنے جانا چاہیے تھا۔

درخواستگزاروں کے وکیل محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ریگولر بینچ پہلے بھی اس نوعیت کے کیسز سن چکا ہے، ہم ڈیکلریشن چاہتے ہیں حکم نہیں۔ کے الیکٹرک اپنی لوڈشیڈنگ پالیسی کے برعکس 18 ،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کررہا ہے۔ 

وکیل نے مزید بتایا کہ نیپرا کو درخواستگزاروں نے شکایت کی،  تاحال شکایت پر فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ناجائز لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کیخلاف ایکشن لینے کاحکم دیا جائے۔ اعلیٰ عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ آئین کے تحت بجلی عوام کا بنیادی حق ہے، مگر کے الیکٹرک آئینی، قانونی کوئی بھی پابندی قبول کرنے کو تیار نہیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق وفاقی حکومت کو آئین کے تحت شہریوں کو بجلی کی فراہمی اور پیداوار کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نیپرا پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ خلاف ِ قانون ہے۔

وکیل نے بتایا کہ کے الیکٹرک  لائن لاسز کے تناسب سے لوڈشیڈنگ کرنے کے باعث وہ صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں جو باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں۔ نیپرا نے گزشتہ سال 2 اپریل کو کے الیکٹرک کے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیا۔  نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی وقفہ اور رکاوٹ کے بغیر تسلسل کے ساتھ  بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔ 

عدالت کو مزید بتایا گیا کہ کراچی میں شدید گرمی کا موسم ہے اور اس وقت اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ بجلی کی فراہمی معطل نہ ہو۔

بعد ازاں عدالت نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈکو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سب سمجھتے ہیں کے الیکٹرک کراچی میں

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم