data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار شہر میں سرعام منشیات فروش کے باعث نوجوان نسل منشیات کی لت کا شکار ہونے لگی شہر کا وارڈ نمبر 11 شمس محلہ، ریلوے پھاٹک منشیات فروشوں کا مرکز بن گیا شمس گلی میں ہر گھر میں آئس کے نشے کا عادی نوجوان موجود ہے انتظامیہ خواب غفلت کا شکار۔تفصیلات کے مطابق تلہار شہر اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے تلہار شہر میں کچی شراب، بھنگ، چرس، اور آئس جیسا جان لیوا نشہ کرنا عام سی بات بن چکی ہے شہر کے وارڈ نمبر 11 شمس گلی اور ریلوے پھاٹک آئس مافیا کا اڈا بنا ہوا ہے جہاں سرعام آئس جیسا جان لیوا نشہ فروخت ہو رہا ہے اور نوجوان نسل اس نشے کی لت کا شکار ہوکر اپنی زندگیاں برباد کررہے ہیں دس محرم الحرام کے روز آئس نشے کا عادی 20سالہ نوجوان عمران جتوئی ولد غلام نبی جتوئی آئس کے نشے کی حالت میں فوت ہوگیا اہل محلہ نے لاش جب ورثا کے حوالے کی تو ورثا نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اہل محلہ نے چندہ کرکے میت کی تدفین کی ۔شہر میں نوجوان آئس جیسے مہلک نشے کے عادی بن کر اپنی جان گنوا رہے ہیں اور پولیس انتظامیہ خواب غفلت کا شکار ہے ۔تلہار شہر کی سول سوسائٹی نے ایس ایس پی بدین ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایچ او تھانہ تلہار سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی طرز کا تلہار شہر میں منشیات کے عادی نوجوانوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے اور منشیات فروشوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تلہار شہر کا شکار

پڑھیں:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری

کراچی:

معیشت میں زرمبادلہ کی بڑھتی ہوئی طلب اور دسمبر تک ڈالر 300روپے سے متجاوز ہونے کی پیشگوئی کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 284روپے سے تجاوز کر گئے۔

حکومت کی جانب سے نظر ثانی شدہ ترغیبی ڈھانچے کے سبب نئے مالی سال میں ترسیلات کی متوقع ریکارڈ آمد کی پیشگوئیوں، پاکستان کے مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری معاہدوں کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا اور انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔

قبل از بجٹ معطل شدہ درآمدی شپمنٹس بڑھنے سے ڈالر سپلائی کی نسبت ڈیمانڈ زائد رہی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 284روپے 21پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 24پیسے کے اضافے سے 286روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • نئی مالی پالیسی پر ہنگامہ ، سینیٹرز کا ایف بی آر پر شدید ردعمل
  • سرمایہ کاروں کے 39ارب روپے سے زایدکا خسارہ
  • فاسٹ بولرحارث رؤف انجری کا شکار، میجر لیگ سے آئوٹ
  • جیکب آباد ،بے امنی عروج پر ،شہری موٹرسائیکل و قیمتی اشیاسے محروم
  • سید صلاح الدین ودیگر پر منشیات فروشی کا الزام شرمناک ہے‘متحدہ جہاد کونسل
  • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
  • تلہار،عالمی یوم آباد کے موقع پر شہر بھرمیں آگاہی واک کا انعقاد
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری