بدین ،پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلیے پریس کلب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت)ٹنڈو باگو کی رہائشی نوجوان لڑکی اور لڑکے کا پریس کلب پر احتجاج راضی خوشی شادی کے باوجود ہم کو حراساں کیا جا رہا ہے جوڑے کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو باگو کے گاؤں شاہ محمد لغاری کی رہائشی نوجوان لڑکی شازیہ لغاری اور بدین کے گاؤں صاحب خان چانڈیو کے رہائشی نوجوان عبدالجبار چانڈیو نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے شادی رچائی ہے اور شریعت محمدی کے مطابق نکاح کیا ہے ، شازیہ لغاری نے بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے دوسری شادی کے بعد مجھے گھر سے نکال دیا جس کے بعد میں نے عبدالجبار چانڈیو سے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے اور میں اب عبدالجبار کے ساتھ خوش ہوں۔ شازیہ لغاری نے الزام عائد کیا کہ اب ہماری شادی کے مخالفین جن میں اسلم لغاری، نذیر لغاری، واحد، شاہ محمد، فاروق، امین لغاری اور دیگر شامل ہیں، یہ لوگ جھوٹے مقدمات درج کرانے کے ساتھ ساتھ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس واقعے پر نوجوان عبدالجبار چانڈیو نے کہا کہ میں نے شازیہ لغاری کے گھر والوں سے باقاعدہ رشتہ مانگا تھا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد میں نے شازیہ کی رضامندی سے شریعت کے مطابق نکاح کرلیا۔ اب مخالفین ہم پر چڑھ دوڑے ہیں اور مسلسل ہمیں ہراساں کر رہے ہیں۔ عبدالجبار اور شازیہ نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی بدین اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مخالفین کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ہمیں اپنی مرضی اور آزادی سے زندگی گزارنے کا قانونی حق دیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شازیہ لغاری
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔