قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یقین جانو کہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد اِس دنیا کی زندگی میں بھی لازماً کرتے ہیں، اور اْس روز بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے، جب ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور اْن پر لعنت پڑے گی اور بد ترین ٹھکانا اْن کے حصے میں آئے گا۔ آخر دیکھ لو کہ موسیٰؑ کی ہم نے رہنمائی کی اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنا دیا۔ جو عقل و دانش رکھنے والوں کے لیے ہدایت و نصیحت تھی۔(سورۃ غافر:51تا54)
سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ اسے بے یارو مددگار چھوڑتا ہے۔ جو شخص اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہو اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی فرماتا ہے۔ جو کسی مسلمان سے اس کی کوئی تکلیف دور کرتا ہے اللہ اس سے قیامت کی تکلیفوں میں سے ایک تکلیف دور فرمائے گا۔ جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا‘‘۔ (مسلم)
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان میں المناک حادثہ:ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے نے ایک ہی خاندان کی خوشیاں غم میں بدل دیں۔
تحصیل پہاڑپور کے علاقے چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے مقام پر پیش آنے والے اس ہولناک حادثے میں 5 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، جن میں بہن بھائی بھی شامل تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار اور ہینو ٹرک تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے آ گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں گاڑی سے نکال کر پہاڑپور کے مقامی اسپتال منتقل کی گئیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان میں خاتون رودہ منیر، ان کے دو بھائی محمد معتصم اور محمد طلحہٰ، گاڑی کے ڈرائیور وسیم اللہ اور ایک اور رشتہ دار طفیل شامل تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور دل خراش ہے۔ میں اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے۔