عالم اسلام کو غزہ کے نہتے مسلمانوں کی آواز بننا ہوگا ،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاویدقصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے ابرا ہم اکارڈ کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پیشرفت کی تو ان کا انجام برا ہو گا۔امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ بے نقاب ہو چکا ہے۔عالم اسلام کو غزہ کے نہتے مسلمانوں کی آواز بننا ہو گا۔امریکا اور اسرائیل مل کر عالم اسلام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں، اور مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔ یہ عالمی دہشت گردوں کا اتحاد ہے جس نے دنیا کا امن تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلا ف اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو سبق سکھایاجائے۔امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ایران نے امریکا اور اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔اسرائیل کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے اور خوف دلوں سے نکل چکا ہے۔دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جس کے اوپر دنیا کا کوئی قانو ن لاگو نہیں ہوتا۔وہ پاگل ہو چکا ہے۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ غزہ جنگ بندی میں،اپنی ناکامی کا اعتراف کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فاسفورس بموں کی بارش کی مگر مجال ہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی علمبر دار تنظیموں کے ضمیر جاگے ہو ں۔اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی بیس لاکھ کی آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔صیہو نی فوج کی طرف سے رفاہ کی راہداری ، اسکولوں، اسپتالوں، رہائشی آبادیوں، میڈیا دفاتر اور پانی سپلائی لائن پر بمباری کی جا رہی ہے۔شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خوا تین کی ہے۔ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں دنیا کے کسی قانو ن کو ماننے کو تیار نہیں عالمی برادری اسرائیل اور اس کے حواریوں کا بائیکاٹ کرے۔ اقوام متحدہ امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مسلم ممالک مذمت سے آگے بڑھیں اور اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ محمد جاوید قصوری نے بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے نو سال مکمل ہونے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، کی تیسری نسل کی جنگ لڑرہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی نے اسرائیل کے اعتراضات کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی مقام سبسطیہ اور جنوبی لبنان کے جبل عامل خطے کے پانچ تاریخی قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مقامات کو ساتھ ہی خطرے سے دوچار عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے، اور خاص طور پر لبنان کے بیوفورٹ قلعہ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب فلسطینی اور لبنانی حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
یونیسکو کی کمیٹی نے لبنان کے قدیم شہر صور کو بھی تنازع اور ممکنہ نقصان کے خدشات کے باعث خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔